Book Name:Nigahon Ki Hifazat Kijiye
رکھنےبالخصوص آنکھوں کا قفلِ مدینہ لگانے کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! بدقسمتى سے جس طرح آدمى بولنے مىں بے باک ہے،اسى طرح دىکھنے مىں بھى بے باک ہے، اسے احساس تک نہىں کہ دىکھنابھی اىک ایساعمل ہے جواس کے لىے ثواب یا عذاب کا باعث بن سکتا ہے ۔مثلاً اگر اپنى ماں کو محبت بھرى نظر سے دىکھتا ہے تو اىک مقبول حج کا ثواب ملتا ہے اوراگر غىر محرم کو شَہْوَت کے ساتھ دىکھتا ہے تو عذابِ نار کا حق دار بنتا ہے کیونکہ غیر محرم عورت کو دیکھنا انسان کا نہیں شیطان کا کام ہے۔ جیسا کہ
حضرت عبدُﷲ بن مَسْعُود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہے کہ حضور نبیِ پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ ذی وَقار ہے:اَلْمَرْاَةُ عَوْرَةٌ فَاِذَا خَرَجَتْ اِسْتَشْرَفَهَا الشَّيْطَانُعورت، عورت (یعنی چھپانے کی چیز)ہے جب وہ نکلتی ہے تو شیطان اسے جھانک جھانک کر دیکھتا ہے۔ (ترمذی،کتاب الرضاع،باب:۱۸،۲/۳۹۲،حدیث:۱۱۷۶)
حُجَّةُ الْاِسْلَام حضرت امام محمد غزالی رَحمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہِ ِ فرماتے ہیں: جو آدمی اپنی آنکھوں کو بند کرنے پر قادر نہیں ہوتا وہ اپنی شرمگاہ کی بھی حفاظت نہیں کرسکتا۔(احیا ء علوم الدین،کتاب کسرالشھوتین،۳ /۱۲۵)