Book Name:Nigahon Ki Hifazat Kijiye
پاکیزگی ہے٭بدنگاہی کرنا اللہ پاک اور رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کی ناراضی کا سبب ہے٭اللہ والےنگاہوں کی حفاظت کے معاملے میں بہت حسّاس ہوتے ہیں، ٭ بدنگاہی کی سزا بسا اوقات دنیا کے اندر ہی مل جاتی ہے،٭بدنگاہی انسان کو دنیا و آخرت میں ذلیل و رُسوا کروانے کا سبب ہے،٭بدنگاہی کرنے والے عجیب بے سکونی میں مبتلا رہتے ہیں۔
اللہ کریم تمام مسلمانوں کو بدنگاہی و بے پردگی کی تباہ کاریوں سے محفوظ فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! آئیے شیخِ طریقت،امیراہلسُنَّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے ’’101 مَدَنی پھول‘‘ سے بات چیت کے حوالے سے چند اہم مدنی پھول سنتے ہیں: ٭مسکرا کر اور خندہ پیشانی سے بات چیت کیجئے۔٭مسلمانوں کی دلجوئی کی نیّت سے چھوٹوں کے ساتھ مُشفِقانہ اور بڑو ں کے ساتھ مُؤدَّ با نہ لہجہ رکھئے۔٭چلاّ چلاّ کر بات کرنے سے حد درجہ احتیاط کیجئے۔٭چاہے ایک دن کا بچّہ ہو اچّھی اچھی نیّتوں کے ساتھ اُس سے بھی آپ جناب سے گفتگو کی عادت بنایئے۔ آپ کے اخلاق بھی اِنْ شَآءَ اللہ عمدہ ہوں گے اور بچّہ بھی آداب سیکھے گا۔ ٭بات چیت کرتے وقت پردے کی جگہ ہاتھ لگانا، انگلیوں کے ذَرِیعے بدن کا میل چُھڑانا، دوسروں کے سامنے با ربار ناک کوچھونا یاناک یا کان میں انگلی ڈالنا ، تھوکتے رہنا اچھی بات نہیں ۔