Book Name:Nigahon Ki Hifazat Kijiye

کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے۔ ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک کام روزانہ ”نیک اعمال“ کا رسالہ پُر (Fill) کرنا بھی ہے  نیکیوں کی عادت ڈالنے اور گناہوں سے بچنے کے لئے  ”نیک اعمال“ کا رسالہ پُر (Fill) کرنے  کا معمول بنالیجئے اِن شاءَ اللہ  آپ اپنے اندر واضح طور پر مثبت تبدیلی محسوس کریں گے۔ ان نیک اعمال میں سے ایک نیک عمل نمبر 9 یہ ہے کہ ”کیا آج آپ نے آنکھوں کو گناہوں (یعنی بدنگاہی، فلمیں ڈرامے، موبائل پر گندی تصاویر اور ویڈیوز، نامحرم عورتوں اور کزنز وغیرہ کو دیکھنے) سے بچایا؟ اس نیک عمل پر عمل کی برکت سے بدنگاہی کی نحوست سے ہمیں نجات مل جائے گی۔ ان شاء اللہ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

کامِل مومن کی پہچان

پیارے اسلامی بھائیو!یاد رکھئے! بدنگاہی انسان کو دنیاوآخرت میں کہیں کا نہیں چھوڑتی، اس کی وجہ سے  بندہ اللہ پاک  کی  نافرمانیوں میں بڑھتا جاتاہے،ہر وقت اس کے دل و دماغ میں شیطان سمایا رہتا ہے، عجیب بےسکونی کا عالَم اس پر طاری رہتا ہے، نَفْسانی خَواہشات و خیالات اس پر غالب رہتے ہیں، نَفْس کی تسکین کے لیے وہ مزید ہلاکت خیز گُناہوں میں مبُتلا ہو جاتا ہے مثلاً بدکاری وغیرہ کے علاوہ اپنے ہاتھوں سے اپنی جوانی برباد کرنے سے بھی گُریز نہیں کرتا۔

پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے سنا کہ٭بدنگاہی بدکاری کو پھیلانے کا ذریعہ ہے، ٭ قرآنِ کریم مسلمانوں کو نگاہوں کی حفاظت کا درس دیتاہے٭کثیر احادیثِ مبارکہ میں بدنگاہی سے بچنے کی ترغیب و تاکید ارشاد ہوئی ہے٭نگاہوں کی حفاظت کرنے میں دل کی