Book Name:Islam Sacha Deen Hai

ان کی سچّائی کی دلیل ہے، تم اس قرآن جیسی ایک سُورت بنا لاؤ! اگر نہ بنا سکے اور واقعی بنا نہیں سکو گے تو سمجھ لینا کہ مَحْبوب  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سچّے رسول ہیں۔

یہاں سے مَعْلُوم ہوا؛ مُحَمَّد  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی سچّائی کی دلیل پورا قرآن ہے۔ غیر مسلموں نے ایک اور سُوال اُٹھایا: کیا قرآن سچّی کتاب ہے؟ اللہ پاک نے جواب میں فرمایا:

فَقَدْ لَبِثْتُ فِیْكُمْ عُمُرًا مِّنْ قَبْلِهٖؕ-اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ(۱۶)(پارہ:11، سورۂ یونس:16)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: تو بیشک میں اس سے پہلے تم میں اپنی ایک عمر گزار چکا ہوں تو کیا تمہیں عقل نہیں ؟

   یعنی اے مَحْبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! ان سے فرما دیجیے! کہ  اے غیر مسلمو...!!  میں نے 40 سال تمہارے درمیان گزارے ہیں، کیا تمہیں عقل نہیں، سمجھتے نہیں، میری سیرت کے پُورے 40 سال اس بات کی دلیل ہیں کہ جو میں لایا ہوں، یہ واقعی اللہ پاک کا کلام ہے۔

سُبْحٰنَ اللہ! مَعْلُوم ہوا؛ مَحْبوب  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی سچّائی کی دلیل قرآن ہے اور قرآن کی سچّائی کی دلیل مَحْبوب  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی سیرتِ پاک ہے۔ اِسْلام کی بنیاد انہی 2 چیزوں پر ہے: (1):قرآن (2):اور ذاتِ  مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔ یہ دونوں ہی اسلام کی سچّائی کی واضِح تَرِین نشانیاں ہیں۔ ان دونوں میں آج تک نہ کوئی عَیْب نکال سکا ہے، نہ آیندہ کبھی نکال سکتا ہے۔

غیر مسلم نے کلمہ پڑھ لیا

ایک مرتبہ چند غیر مسلموں کے بڑے بڑے عالِم مِل کر بیٹھے تھے۔ چونکہ آپس میں بیٹھے تھے، باتیں ہو رہی تھیں،  چلتے چلتے بات مَحْبوب  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے بارے میں شروع