Book Name:Islam Sacha Deen Hai
قرآن، ترجمۂ کنز العرفان پڑھ سکتے ہیں *آسان اور جدید انداز میں لکھی گئی، تفسیر تفسیر صراطُ الجنان شامِل ہے۔ آپ قرآنِ کریم ترجمہ وتفسیر کے ساتھ آسانی کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں اور *ساتھ ہی ساتھ قرآنی آیات، ترجمہ اور تفسیر کو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر بھی کر سکتے ہیں۔ اس ایپلی کیشن کو اپنے موبائل میں انسٹال کر لیجئے، عِلْمِ دین سیکھئے اور دوسروں تک پہنچا کر نیکی کی دعوت عام کرنے کا ثواب کمائیے۔
بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:
(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)
مسئلہ: قبروں کو چومنا منع، اس کا طواف ناجائز اور اسے سجدہ کرنا حرام ہے۔
وضاحت: ولیوں کے مزارات رحمت اُترنے کی جگہیں ہیں، وہاں حاضری دینے سے دلوں کو راحت ملتی ہے اور بے شمار دینی و دنیوی فائدےحاصل ہوتے ہیں، ہمیں ولیوں کے مزارات پر حاضِری ضرور دینی چاہئے۔ البتہ! یہ ذہن نشین رکھئے! کہ مزارات پر کوئی بھی خِلافِ شرع کام ہم نہیں کر سکتے۔ اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ علیہلکھتے ہیں: مزارات ِشریفہ پر حاضرہونے کے آداب یہ ہیں کہ *پاؤں کی طرف سے حاضِری ہو *کم ازکم 4ہاتھ کے فاصلے پر چہرے کے سامنے کھڑا ہو *درمیانی آواز سے بادب سلام عرض کرے *پِھر فاتحہ شریف پڑھ کر صاحِبِ مزار کو ایصالِ ثواب کرے اور *اُن کے وسیلے سے دُعا مانگے *مزارِ پاک کو ہاتھ لگانا، چومنا منع ہے