Book Name:Islam Sacha Deen Hai
تھا کہ میں یہاں سے قَدم بھی نہیں اُٹھا سکوں گا، اِس سے پہلے ہی مجھ پر عَذاب بَرس جائے گا۔ بس میں نے اللہ پاک کے عَذاب سے ڈر کر اُسی وقت اِیمان قبول کر لیا۔ ([1])
آں کِتَابِ زِنْده قرآنِ حَکِیم حِکْمَتِ اُوْ لَایَزَال اَسْتْ وَ قَدِیْم([2])
مفہوم:یہ قرآنِ مجید زِندہ وجاوید کتاب ہے، اِس میں بیان کی گئی تعلیمات، قیامت تک کے تمام مَسائل(Problems) کے حل(Solution) کے لیے کافِی بھی ہیں اور بہتر بھی ہیں۔
سُبْحٰنَ اللہ! دیکھیے! قرآنِ کریم کی ہر ہر آیت کیسی واضِح نشانی ہے کہ کوئی غیر مُسْلِم دِل صاف رکھ کر سُن لے تو کلمہ پڑھے بغیر رہ نہیں پاتا ہے۔
پیارے اسلامی بھائیو! یہاں ایک اِیْمان اَفْروز بات عرض کروں؛ قرآنِ کریم کی ہر ہر آیت بھی اِسْلام کی سچائی پر واضِح دلیل ہے، یُونہی مَحْبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی سیرتِ پاک بھی حقانیتِ اِسْلام کی واضِح نشانی ہے۔ وہ کیسے؟ قرآنِ کریم کی 2آیات عرض کروں؛ غیر مسلموں کی طرف سے سُوال ہوا: کیا مُحَمَّد صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! واقعی سچّے رسول ہیں؟ اللہ پاک نے فرمایا:
فَاْتُوْا بِسُوْرَةٍ مِّنْ مِّثْلِهٖ۪- (پارہ:1، سورۂ بقرہ:23)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: تو تم اس جیسی ایک سورت بنالاؤ۔
یعنی اگر تمہیں اس میں شک ہے کہ مَحْبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سچے رسول ہیں یانہیں؟ جو یہ کلام لائے ہیں، وہ واقعی اللہ پاک کی طرف سے وحی ہے یا نہیں تو قرآنِ پاک