Book Name:Islam Sacha Deen Hai
وَ اِنْ هُمْ اِلَّا یَظُنُّوْنَ(۷۸) (پارہ:1،بقرہ :78)
کتاب کو نہیں جانتے مگر زبانی پڑھ لینا یا کچھ اپنی من گھڑت اوریہ صرف خیال و گمان میں پڑے ہوئے ہیں ۔
* یعنی بنی اسرائیل میں ایک گروہ وہ ہے جو دینی کتاب نہیں پڑھتے بس سُنی سنائی باتوں پر اعتقاد رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ ایمان سے محروم ہیں ۔([1]) *معلوم ہوا: دینی کتابیں نہ پڑھنا، محض سنی سنائی باتوں پر یقین رکھنا، بعض دفعہ گمراہی کا سبب بن جاتا ہے ۔
فرمانِ آخری نبی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
علم کا ایک باب سیکھنا، دنیا اور اس میں موجود تمام چیزوں سے بہتر ۔([2])
(1): دینی کتابیں پڑھنا علم میں اضافے کا ذریعہ او ربہت ثواب کا کام ہے (2): جو کتابیں اسلامی عقائد ونظریات یا شرعی احکامات سے ٹکڑائیں یعنی ان میں اسلامی عقائد ونظریات کے خلاف چیزیں ہوں ،ایسی کتابیں پڑھنا حرام ہے۔ ([3]) (3): بد مذہبوں کی کتابیں پڑھنا حرام ہے۔ ([4]) (4): ڈائجسٹ اور ناولز وغیرہ حیا سوز تصاویر ،فلمی اشتہارات، عشقیہ، فسقیہ اور شہوت انگیز کہانیوں اور بار ہا کفریہ کلمات پر مشتمل ہوتے ہیں ایسے ناولز پڑھنے کی ہر گز اجازت نہیں ۔([5])
*دینی کتابیں پڑھنے سے رحمت کے دروازے کھل جاتے ہیں *دینی کتابیں پڑھنا ہدایت کا ذریعہ ہے *کتابیں پڑھنا ذہنی تناؤ اور پریشانی کو کم کرتا ہے*کتابیں پڑھنا حافظے کی مضبوطی کا ذریعہ
[1]...تفسیر، بیضاوی مع حاشیہ شیخ زادہ ،پارہ:1،سورۂ بقرۃ ، زیر آیت :78،جلا:2،صفحہ:121ـ 122،ملتقیطاً۔
[2]...احياء العلوم ،كتاب العلم ،باب الاول في فضل العلم ...الخ ،جلد:1،صفحہ:20۔
[3]...کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب ،صفحہ:501۔
[4]...فتاوی رضویہ ،جلد:23،صفحہ:693،ملخصًا۔
[5]...فتاوی اہلسنت،فتویٰ نمبر: WAT-3993۔