Book Name:Islam Sacha Deen Hai
سہارا موجود نہیں تھا، اس وقت کس پر اِعتماد تھا ؟ کس بھروسہ پر تم بچنے کی اُمِّید لگا رہے تھے ؟ اب وہ شخص خاموش ہو گیا۔ امام جعفر صادِق رحمۃُ اللہ علیہ نے فرمایا : اس خوفناک حالت میں بھی تیرے نہ چاہتے ہوئے بھی جو ایک اُمِّید بندھی ہوئی تھی، جس ہستی پر بھروسہ تھا، اسی کو خُدا کہتے ہیں، اسی نے تمہیں ڈوبنے سے بچایا ہے۔ آپ کی یہ حکمت بھری بات سُن کر وہ شخص اسی وقت کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گیا۔([1])
مَعْلُوم ہوا؛اِسْلام دِینِ فطرت ہے، اِس کی جتنی تعلیمات ہیں، اِنسانی فطرت کے بالکل مُطَابِق ہیں، جس کی فطرت سلامت ہو، وہ قرآن وحدیث کو پڑھے، سیرتِ طیبہ کو گہرائی سے دیکھے تو کلمہ پڑھے بغیر رہ نہیں سکتا ہے۔
اللہ پاک ہم پر رحم فرمائے، ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی فطرت کو سلامت رکھیں، اسی کی برکت سے قرآنِ کریم کے راز کھلتے چلے جایں گے۔ اللہ پاک ہمیں عَمَل کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
تفسیر صراط الجنان موبائل ایپلی کیشن
اے عاشقانِ رسول! اَلحمدُ لِلّٰہ! دَعْوَتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایک موبائل ایپلی کیشن لانچ کی ہے، جس کا نام ہے: Sirat ul Jinan Al-Quran with Tafseer (صراط الجنان القرآن الکریم مع تفسیر)۔ اس ایپلی کیشن میں *مکمل قرآن کریم *اعلیٰ حضرت، امام احمد رضا خان رحمۃُ اللہ علیہ کا لکھا ہوا ترجمۂ کنز الایمان اور آسان ترجمۂ