مساجداورجائےنمازکاافتتاح: دعوتِ اسلامی کی مجلس خُدَّام المساجد کے تحت سرجانی ٹاؤن نورُ الدین گوٹھ سیکٹر5 B بابُ المدینہ( کراچی) میں جمعۃُ المبارک کی نماز سے جامع مسجد سیفِ سعدی کا افتتاح ہوا، عُمّان کے ایک تاجر اسلامی بھائی نے اس مسجد کےلئے مالی تعاون کی سعادت پائی ٭میر پور خاص (باب الاسلام سندھ) میں فیضانِ مکہ مسجد اور٭مصطفےٰ آباد تھرپارکر (باب الاسلام سندھ) میں فیضانِ جمالِ مصطفےٰ مسجد کا افتتاح ہوا ٭بیراج کالونی، پٹھان کالونی زَم زَم نگر(حیدرآباد) اور ٭نیو کراچی بابُ المدینہ( کراچی) میں جائے نماز کا افتتاح ہوا۔قبر سنّت کے مطابق بنائیے: ہمارے ہاں شہروں کے قبرستانوں میں کئی قبریں کم گہری بنائی جاتی ہیں جو کہ سنّت کے خلاف ہے، شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے مدنی مذاکرے میں اس طرف توجہ دلاتے ہوئے انتظامیہ کو سنّت کے مطابق قبریں بنانے کی ترغیب دلائی۔جس کے نتیجے میں ڈائریکٹر قبرستان غلام سرور نے قبرستان انتظامیہ کے نام سنّت کے مطابق قبریں بنانے کا مراسلہ جاری کیا۔ اس کی تفصیل صفحہ 39 پر ملاحظہ فرمائیے۔شہزادۂ عطار کی مدنی حلقے میں شرکت: سردار آباد(فیصل آباد) میں کرکٹرسعیداجمل عطاری کے گھر شخصیات مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں شہزادۂ عطار حضرت مولانا حاجی محمد بلال رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔
سنّتوں بھرے اجتماعات: دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت سردارآباد(فیصل آباد)کی زرعی یونیورسٹی کی مسجد میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سفرِمعراج کے موضوع پر بیان کیا، کثیر اسلامی بھائیوں نے اجتماع میں شرکت کی سعادت پائی ٭مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ ( کراچی) میں انجینئر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا ٭مجلس شعبۂ تعلیم کےتحت مرکزُالاولیا( لاہور) میںFinance Officers کے لئے سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا ٭دعوتِ اسلامی کی مجلس ڈاکٹرز کے تحت پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں سنّتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا۔ اسپتال کے CEOڈاکٹر ندیم حیات،ڈاکٹر شاہد حمید اور ڈاکٹر مظہر سمیت عملے کے کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت فرمائی اور مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔مدنی قافلے کی سُوئے بغداد روانگی: عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی سے ایک مدنی قافلے نے بغدادِ مُعَلّٰی عراق شریف کاسفر کیا، اراکینِ شوریٰ نے شرکائے مدنی قافلہ کی تربیت فرمائی۔ختمِ بخاری شریف: استاذُالمحدثین حضرت سیّدناابوعبداللہ محمدبن اسمعیل بخاری علیہِ رحمۃُ اللہِ البارِی کی مایہ ناز تالیف”صحیح بخاری“ کو اَصَحُّ الۡکُتُبۡ بَعۡدَکِتَابِاللہ یعنی قرآنِ پاک کے بعدصحیح ترین کتاببھی کہاجاتاہے۔ جامعات (عالم کورس کے مدارس ) میں تعلیمی سال کے آخر میں اہتمام کے ساتھ بخاری شریف کی آخری حدیثِ پاک کا درس ہوتا ہے جسے”ختمِ بخاری“ کہا جاتا ہے۔ 6مئی 2017ء مطابق 10 شعبانُ المعظم 1438ھ بروز ہفتہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ (کراچی)میں ہونے والے ہفتہ وار مدنی مذاکرے کے دوران شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی موجود گی میں”ختمِ بخاری“ کا سلسلہ ہوا۔ اسلامی بھائیوں نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ(کراچی) سمیت مختلف مقامات پر جمع ہوکر جبکہ اسلامی بہنوں نے اپنے گھروں میں مدنی چینل کے ذریعے”ختمِ بخاری“ میں شرکت کی سعادت پائی۔ اَلْحَمْدُللّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے شعبےجامعات المدينہ(عالم کورس کروانے والے مدارس)سے2016ءتک 2904 طلبہ اور2738 طالبات درسِ نظامی (عالم کورس)مکمل کرچکےہیں جبکہ رواں سال439 طلبہ اور 1018طالبات نےدرسِ نظامی مکمل کرنےکی سعادت پائی۔ مجموعی طور پر اب تک جامعاتُ المدینہ سے درسِ نظامی مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات کی تعداد 7099 ہے۔مختلف کورسز: دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت میٹرک کے امتحانات سے فارغ طلباء کے لئے 26 روزہ اور 12 روزہ جز وقتی ”فیضانِ قرآن و حدیث کورسز‘‘ کا سلسلہ پاکستان بھر میں جاری ہے۔ اس کورس میں فرض دینی علوم، درست مَخارِج کے ساتھ قرآن پڑھنا، سنّتیں اور آداب اور دیگر مدنی پھول سکھائے جاتے ہیں۔ مئی کے مہینے میں پاکستان بھر میں یہ کورسز 135 سے زائد مقامات پر کروائے جارہے ہیں جن میں شرکاء کی تعداد 2200 سے زائد ہے۔ ان کورسز میں روزانہ ڈیڑھ سے دو گھنٹےکی کلاس ہوتی ہے جس میں طلبہ کو علمِ دین سکھانے کے ساتھ ساتھ اَخلاقی تربیت کی بھی ترکیب کی جاتی ہے۔ ٭مجلس کورسز(دعوتِ اسلامی) کےتحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سکھر میں یکم تا 8 اور12 تا 19اپریل فیضانِ نماز کورس کا سلسلہ ہوا۔ ٭اپریل کے مہینے میں فیضانِ مدینہ نواب شاہ اور فیضانِ مدینہ شہداد پور میں 7،7 دن کے فیضانِ نماز کورس ہوئے۔ ان کورسز میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔مجلس عُشْرواطراف گاؤں: 22اپریل 2017ء کو ہونے والے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں مجلس عُشْرو اطراف گاؤں کی خصوصی شرکت کا سلسلہ ہوا۔ مجلس کی طرف سے پاکستان میں تقریباً 775 مقامات پر اجتماعی طور پر مدنی مذاکرے میں شرکت کا اہتمام تھا جہاں لگ بھگ7343 اسلامی بھائیوں نے مدنی مذاکرے میں شرکت کی سعادت پائی۔ شیخِ طریقت امیرِاہلِ سنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےعُشْرکےبارے میں زمیندار اسلامی بھائیوں کے سوالات کے جوابات عطافرمائے نیز یہ دعا بھی فرمائی:یا اللہ! جوعُشْر دیتے ہیں جو دیں گے،جو عُشْر جمع کرتے ہیں جمع کریں گے، اس میں تعاون کرتے ہیں،بھاگ دوڑ کرتے ہیں،نیکی کی دعوت دیتے ہیں، ان کے یہاں جاجا کر اجتماعات کرکے کسانوں کو زمینداروں کو جمع کرکے انہیں ترغیب دیتے، ان کو ثواب کی امید یں دلاتے، اللہتعالٰی کے عذاب سے ڈراتے ہیں ان سب کوبےحساب مغفرت سے مُشَرَّف کر دے اور ان کی آل اولاد سے ان کی آنکھیں ٹھنڈی فرما۔ اٰمین بِجَاہِ النَّبی الاَمِیْن صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسَلَّم مجلس مدنی عطیات بکس کی کارکردگی: دعوتِ اسلامی کی مختلف مجالس نیکی کی دعوت عام کرنے میں مصروفِ عمل ہیں۔ مجلس مدنی عطیات بکس کے مختلف ذمہ داران نے رَجَبُ المُرَجَّب 1438ھ میں پاکستان کے مختلف شہروں میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے تقریباً آٹھ ہزار ایک سو (8100) اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی نیز ہفتہ وار اور بڑی راتوں (مثلاًشبِ معراج، شبِِ برأت) کے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت اور مدنی قافلوں میں سفر کرنےکی ترغیب دلائی۔ جامعاتُ المدینہ للبنین کے سالانہ امتحانات: شعبۃُ الامتحان جامعاتُ المدینہ للبنين کے تحت اس سال (1438 ھ/2017ء) کے سالانہ امتحانات کا آغاز 07مئی 2017ء بروز اتوار سے ہوا۔ جس میں پاکستان بھر کے 210 جامعاتُ المدینہ سے15,735طلبہ جبکہ بیرون ملک کے جامعاتُ المدینہ سے2,179طلبہ امتحانی داخلہ فارم جمع کروا کر شرکت کے اہل بنے۔ طلبائے کرام کی ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت:گزشتہ مہینے 42سنی مدارس وجامعات کےتقریباً 1310 طلبائے کرام نے مختلف مقامات پر ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت فرمائی۔
قبولِ اسلام
مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کی کاوش سےمدنی مرکز فیضانِ مدینہ سردارآباد (فیصل آباد)میں ایک غیرمسلم نے اپنی اہلیہ سمیت قبولِ اسلام کی سعادت پائی۔
Comments