مدنی مذاکرہ

12 مَدَنی کام

مَدَنی مزاکرہ

انسان کی شخصیت اور اسکے اَخلاق و کردار پر صحبت کا چونکہ گہرا اَثر پڑتا ہے۔ لہٰذا اللہ والوں کی صحبت سے اچّھے اَخلاق، ایمان کی پختگی اور معرفتِ الٰہی جیسی اعلیٰ صفات حاصل ہوتیں اور نفسانی عیوب و بُرے اَخلاق سے نجات ملتی ہے۔ صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضوَان کو بلند مقام و مرتبہ سرکارِ مدینہ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہِ واٰلِہٖ وسَلَّم کی صحبت کے سبب ملا، پھر تابعینِ عظام رحمہمُ اللہُ السَّلام  نے یہ شرف صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضوَان  کی صحبت سے پایا اور یوں یہ سلسلہ ہر دور میں جاری رہا کہ جو بھی نورِ مصطفےٰ سے اِکتسابِ فیض کرنے والوں کی صحبت اختیار کرتا اس کا سینہ بھی مدینہ بن جاتا۔ (حقائق عن التصوف، ص 41)

اِصلاحِ نفس اور عقیدہ و ایمان کی پختگی جیسے اَوصاف صرف مطالعہ سے نہیں، بلکہ اللہ والوں کی ہم نشینی اور ان کے ارشادات پر عمل کرنے سے بھی حاصل ہوتے ہیں۔ اپنی اِصلاح کا جذبہ رکھنے والے کے لئے کسی ایسی شخصیت کی صحبت اختیار کرنا بے حد ضروری ہے کہ جس میں اَسلاف کی جھلک دِکھائی دیتی ہو۔ اِس پُر فتن دور میں جہالت (Illiteracy( کا دَور دورہ ہے، ایک تعداد ہے جو مال و دولت کمانے میں مصروف ہے لیکن علمِ دین کے حصول کی طرف بالکل متوجہ نہیں، نماز پڑھتے برسوں گزر جاتے ہیں لیکن نماز کے  بنیادی مسائل سے بھی واقفیت نہیں ہوتی، حالانکہ ناواقف کیلئے اسکے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں کہ وہ واقِف(اہلِ علم)سے دریافت کرے کہ جہالت کےمرض کا علاج بھی یہی ہے کہ عالِم سے سوال کرے اور اسکےحکم پرعمل کرے۔(صراط الجنان،ج 6،ص287) جیسا کہ فرمانِ باری تعالیٰ ہے: (فَسْــٴَـلُوْۤا اَهْلَ الذِّكْرِ اِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَۙ(۴۳)) ترجمۂ کنز الایمان : ”تو اے لوگو عِلْم والوں سے پوچھو اگر تمہیں عِلْم نہیں۔“ (پ14، النحل:43) (اس آیت کی مزید وضاحت کے لئے یہاں کلک کریں)

اَلْحَمْدُللّٰہ عَزَّوَجَلَّ!فی زمانہ شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ وہ یادگارِ سلف شخصیت ہیں جن کے مخصوص انداز میں سنّتوں بھرے بیانات اور عِلم و حکمت سے معمور مَدَنی مذاکروں نے لاکھوں مسلمانوں کے دِلوں میں مدنی اِنقلاب برپا کر دیا ہے، آپ کی صحبتِ با برکت سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے کثیر اسلامی بھائی وقتاً فوقتاً مختلف مقامات پر ہونے والے مدنی مذاکروں میں مُتَفَرِّق موضوعات پر سوالات کرتے ہیں اور آپ اُنہیں حکمت آموز و عشقِ رسول میں ڈوبے ہوئے جوابات سے نوازتے اور حسبِ عادت وقتاً فوقتاً   صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! کی دِلنواز صدا لگا کر دُرُودِ پاک پڑھنے کی سعادت حاصل کرنے کا موقع بھی عطا فرماتے ہیں۔

اَلْحَمْدُللّٰہ عَزَّوَجَلَّ! مدنی مذاکروں سے عقائد و اَعمال اور ظاہر و باطن کی اِصلاح، محبّتِ الٰہی و عشقِ رسول کی لازوال دولت کے ساتھ ساتھ نہ صرف شرعی، طبّی، تاریخی اور تنظیمی معلومات کا لاجواب خزانہ ہاتھ آتا ہے بلکہ مزید حصولِ علمِ دین کا جذبہ بھی بیدار ہوتا ہے۔لہٰذا مدنی مذاکرے کی اہمیت و اِفادیت کے پیشِ نظر ہر ہفتے اور  اتوار کی درمیانی شب بعد نمازِ عشا ہونے والے مدنی مذاکرے میں خود بھی شرکت کیجئے اور دوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی شرکت کی  ترغیب دلائیے تا کہ آپ کے ساتھ ساتھ اُنہیں بھی دنیا و آخرت کی بھلائیاں نصیب ہوں۔ اس کے علاوہ صحبتِ شیخِ طریقت سے مزید فیضیاب ہونے کے لئے رَمَضانُ الْمبارک میں پورا ماہ بعدنمازِعصر و تراویح 2مدنی مذاکروں، جبکہ بڑی راتوں (12ربیع الاوّل،11ربیع الآخر وغیرہ) کے علاوہ ذو الْحجہ و  محرم الحرام، ربیع الاوّل اور ربیع الآخر کے ابتدائی عشروں میں ہونے والے مدنی مذاکروں میں حاضری کو بھی اپنا معمول بنا لیجئے۔

مدنی مذاکرہ ہے شریعت کا خزینہ

اَخلاق کا تہذیب کا طریقت کا خزینہ


Share

Articles

Comments


Security Code