حمد/مناجات |
درد اپنا
دے اس قدر یا رب |
درد اپنا دے اس قدر یارب نہ پڑے چین عُمْر بھر یارب |
میری آنکھوں کو دے وہ
بِینائی تُو ہی آئے مجھے نظر یارب |
وِرد میرا ہو تیرا
کلِمۂ پاک جبکہ دنیا سے ہو سفر یارب |
میرے جُرم و قصُور
پر تُو نہ جا اپنی رَحمت پہ کر نظر یارب |
اُڑ کے پہنچوں میں شہرِ
طیبہ میں میرے لگ جائیں ایسے پَر یارب |
زیر ہر دم رہیں تیرے
دُشمن دِین تیرا رہے زَبَر یارب |
قادِری ہے جمیل اے غفّار سب گُنہ اِس کے عَفْو کر یارب |
قبالۂ بخشش،ص56 از مَدَّاحُ الحبیب محمد جمیل الرحمن قادری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی |
Comments