Book Name:Aqa-ka-Safre-Mairaaj

٭ شبِ معراج،معراج کے دُولہاصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے تمام انبیائے کِرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ  وَالسَّلام کی اِمامت فرمائی۔

٭شبِ معراج،معراج کے دُولہاصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے انبیائے کِرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامسے ملاقاتیں فرمائیں۔

٭شبِ معراج،معراج کے دُولہاصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ربِّ کریم کی بڑی بڑی نشانیوں کو مُلاحَظہ فرمایا۔

٭شبِ معراج،معراج کے دُولہاصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے جنّت اور اُس میں موجود نعمتوں کو  بھی مُلاحَظہ فرمایا۔

٭شبِ معراج،معراج کے دُولہاصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے جنت میں حضرت عُمَر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کے عالیشان جنّتی محل کو بھی دیکھا۔

٭شبِ معراج،معراج کے دُولہاصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہ میں جَنّتی حُوروں نے سلام عَرْض کیا۔

٭شبِ معراج،معراج کے دُولہاصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےبَیْتُ الْمَقْدِسسےمَکّے تک تمام منزِلوں  اور قُرَیْش کے قافِلوں کو بھی ملاحظہ فرمایا۔

٭شبِ معراج،معراج کے دُولہاصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اَوّل و آخِرْ ہونے کا راز کُھلا۔

٭شبِ معراج،معراج کے دُولہاصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے لامکاں کی سیر فرمائی۔

٭شبِ معراج،معراج کے دُولہاصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ بغیر کسی واسِطے کے اللہ کریم کے دیدارسے فیضیاب ہوئے۔

اللہکریم شبِ معراج کے طفیل ہمارے گناہوں کو معاف فرمائے اور ہمیں بِلا حساب وکتاب داخلِ جنت فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد