Book Name:Aqa-ka-Safre-Mairaaj

درسِ نظامی(عالم کورس )کی تعلیم حاصل کررہے ہیں جبکہ6871(چھ ہزارآٹھ سو اِکَھتَّر)طلبہ و طالبات درسِ نظامی مکمل کرچکے ہیں۔

دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے لیے زکوٰۃ و صدقات اورمدنی عطیات دینے کے ساتھ ساتھ اپنے رِشتے داروں،پڑوسیوںاوردوستوں پر اِنفرادی کوشش کرکے انہیں بھی راہِ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل بتا کران سے بھیمدنی عطیات جمع کیجئے۔

آئیے  ہم بھی راہ ِخدا میں خرچ کرنے کا جذبہ پانے کےلیے صدقے کے فضائل پرمشتمل آٹھ(8)احادیث ِمبارکہ سنتے ہیں۔

1      صَدقہ بُرائی کےستّر(70)دروازے بند کرتا ہے۔([1])

2      ہر شخص (بروزِ قِیامَت) اپنے صَدقے کے سائے ميں ہوگا يہاں تک کہ لوگوں کے درمیان فیصلہ فرما ديا جائے۔ ([2])

3      بے شک صَدقہ کرنے والوں کو صَدقہ قبر کی گرمی سے بچاتا ہے اور بلاشبہ مسلمان قيامت کے دن اپنے صَدقے کے سائے ميں ہوگا۔([3])

4      بیشک صَدقہ ربّ کریم کے غضب کو بجھاتا اوربُری موت کو دفع کرتا ہے۔([4])

5      صبح سویرے صَدقہ دو کہ بلا صَدقہ سے آگے قدم نہیں بڑھاتی۔([5])

6      بے شک مسلمان کا صَدقہ عمر بڑھاتا اور بُری موت کو روکتا ہے اور اللہپاک اس کی برکت


 

 



[1] المعجم الکبير ، ۴/۲۷۴، حديث:۴۴۰۲

[2] المعجم الکبير ، ۱۷/ ۲۸۰، حديث: ۷۷۱

[3] شُعَبُ الايمان، باب الزکاۃ، التحریض علی صدقة التطوع،۳/۲۱۲، حديث:۳۳۴۷

[4] ترمذی، کتاب الزکاۃ، باب ما جاء فی فضل الصدقة، ۲/ ۱۴۶، حديث:۶۶۴

[5] شُعَبُ الايمان، باب فی الزکاۃ،التحريض علی صدقة التطوع،۳/۲۱۴، حديث:۳۳۵۳