Book Name:Aqa-ka-Safre-Mairaaj
پیش کرکے دِینِ اسلام کی سربُلندی میں اپنا حصہ شامل کیے ہوئے ہیں۔
دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرونِ ملک اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کوبِلا معاوضہ تجوید و مخارج کے ساتھ درست تلاوتِ قراٰنِ کریم سکھانے کے لئے مدرسۃ المدینہ بالغان اور مدرسۃ المدینہ بالغات جبکہ مدنی مُنّوں اور مدنی مُنّیوں کو حفظ و ناظرہ کی تعلیم دینے کے لئے مدرسۃ المدینہ للبنین اور مدرسۃ المدینہ للبنات قائم ہیں ،جن جن مقامات پر قرآنِ کریم پڑھانے والے بآسانی دستیاب نہیں ہوتے وہاں کے لئے مدرسۃ المدینہ آن لائن کا بھی سلسلہ ہے۔ کئی مدارسُ المدینہ میں مدنی مُنّوں کو قیام و طعام کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ غیر رہائشی مدارس المدینہ میں 8 گھنٹے کا دورانیہ ہوتا ہے جبکہ 1اور2 گھنٹے کے جُزْ وقتی(Part Time)مدارسُ المدینہ بھی اپنی مدنی بہاریں لُٹا رہے ہیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اس وقت ملک و بیرونِ ملک کم و بیش 2734 مدارس المدینہ قائم ہیں،جن میں تقریباً 128737(ایک لاکھ اٹھائیس ہزارسات سو سینتیس)مدنی مُنّے اورمدنی مُنّیاں زیرِ تعلیم ہیں جبکہ اساتذہ سمیت کل مدنی عملے (اسٹاف) کی تعدادتقریباً 7268(سات ہزار دو سو اَڑسٹھ)ہے۔2017ء میں تقریباً5229(پانچ ہزاردوسواُنتِیس)مدنی منّوں اور مدنی منّیوں نے حفظِ قرآن اور تقریباً20580(بیس ہزارپانچ سو اسّی)نے ناظرہ قرآنِ کریم پڑھنے کی سعادت حاصل کی،اب تک کم و بیش74329(چوہتّرہزارتین سو اُنتِیس)مدنی مُنّے اورمدنی مُنّیاں حفظِ قرآن جبکہ تقریباً215882(دولاکھ پندرہ ہزارآٹھ سو بیاسی)ناظرہ قرآنِ پاک پڑھنے کی سعادت پاچکے ہیں۔مدرسۃ المدینہ آن لائن میں دُنیا بھر سے تقریباً7ہزار طلبہ و طالبات پڑھ رہے ہیں۔ان کو پڑھانے والوں کی تعدادتقریباً633جبکہ مدنی عملے(ناظمین،مُفتشین وغیرہ)کی تعداد تقریباً140ہے ۔ ملک و بیرونِ ملک تقریباً13853مدرسۃ المدینہ بالغان اور ان میں پڑھنے والے تقریباً89043جبکہ مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والیوں کی تعدادتقریباً63 ہزار سے زائد ہے۔٭اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ملک و بیرونِ ملک جامعۃ المدینہ کی 526شاخیں قائم ہیں،جن میں42770(بیالیس ہزار سات سو ستر)سے زائدطلبہ و طالبات