Book Name:Mot ke Holnakian Shab-e-Bra'at
نیکی بھی ہرگز ہرگز نہ چھوڑئیے۔
قبرکو جنت کا باغ بنانے والے اعمال
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! یہ دُنیا دارُالْعَمَل(یعنی عمل کرنے کی جگہ)اور آخرت دارُ الْجَزَاء (یعنی بدلہ ملنے کی جگہ)ہے ، جوہم یہاں بوئیں گے وہی آخرت میں کاٹیں گے ، گندم بَو کر چاول کی فصل حاصل کرنے کی چاہت کودیوانے کا خواب ہی کہا جاسکتا ہے ۔ اس لئے سمجھداری کا تقاضا یہی ہے کہ جو آپ کاٹنا چاہتے ہیں اُسی کا بیج بوئیے۔ لہٰذاجنت میں جانے کے لئے جنت میں لے جانے والے اعمال کرنے ہوں گے ، اے کاش! ہمارا دل نیکیوں میں ایسا لگ جائے کہ گناہ کے خیال سے بھی دُور بھاگیں ! آئیے ! قَبْر کو رونق بخشنے اور اسے آرام دہ بنانے والے چند اعمال کے بارے میں جانتے ہیں :چُنانچِہ
(1تا5) نماز ،روزہ ،حج اورزکوٰۃ وغیرہ
حضرتِ سیِّدُنا کعب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ جب نیک آدمی کو قَبْر میں رکھا جاتا ہے تو اس کے اعمالِ صالحہ، نماز، روزہ، حج، جہاد اور صدقہ وغیرہ اس کے پاس جمع ہوجاتے ہیں، جب عذاب کے فرشتے اس کے پیروں کی طرف سے آتے ہیں تو نَماز کہتی ہے: اس سے دور رہو، تمہارا یہاں کوئی کام نہیں، یہ ان پیروں پر کھڑا ہوکر اللّٰہ پاک کی عبادت کیاکرتا تھا۔ پھر وہ فرشتے سر کی طرف سے آتے ہیں تو روزہ کہتا ہے: تمہارے لئے اس طرف کوئی راہ نہیں ہے کیونکہ دنیا میں اللّٰہ تعالٰی کی خوشنودی کے لئے اس نے بہت روزے رکھے اور طویل بھوک پیاس برداشت کی، فرشتے اس کے جسم کے دوسرے حصوں کی طرف سے آتے ہیں تو حج اور جہاد کہتے ہیں کہ ہٹ جاؤ، اس نے اپنے جسم کوتکلیف میں ڈال کر اللّٰہ تعالٰی کی رضا کے لئے حج اور جہاد کیا تھا لہٰذا تمہارے لئے یہاں کوئی جگہ نہیں ہے ۔ پھر وہ ہاتھوں کی