Book Name:Mot ke Holnakian Shab-e-Bra'at

سے کوئی راستہ نہیں ،کیونکہ یہ رات میں سورۂ مُلْک پڑھا کرتاتھا ۔‘‘پھر عذاب اس کے سینے یا پیٹ کی طر ف سے آئے گا تو وہ کہے گا کہ’’ تمہارے لئے میری جانب سے کوئی راستہ نہیں، کیونکہ یہ رات میں سورۂ مُلْک پڑھا کرتاتھا۔‘‘پھر وہ اس کے سر کی طر ف سے آئے گا تو سر کہے گا کہ’’ تمہارے لئے میری طرف سے کوئی راستہ نہیں، کیونکہ یہ رات میں سورۂ مُلْک پڑھا کرتاتھا۔‘‘ تو یہ سورت روکنے والی ہے، عذابِ قبر سے روکتی ہے ،توراۃ میں اس کانام سورۂ مُلْک ہے۔ جو اسے رات میں پڑھتا ہے بہت زیادہ اور اچھا عمل کرتاہے۔(المستدرک ،کتاب التفسیر ، باب المانعۃ من عذاب القبر ، الحدیث ۳۸۹۲، ج۳ ،ص ۳۲۲)

قبر میں فرشتہ قراٰن پڑھائے گا

رسولِ ثَقَلَین، سلطانِ کونَین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : ’’جو شخص قراٰن پڑھنا شروع کرے اوراسے ازبر کرنے سے پہلے ہی مر جائے تو اس کی قَبْر میں ایک فرشتہ اسے قراٰن شریف سکھاتا ہے تواس حال میں وہ اللّٰہ پاک سے ملاقات کرے گا کہ اسے پورا قران حفظ ہوگا۔‘‘( کنز العمال،الحدیث۶۴۴۲،ج۱،ص۳۷۲)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جب میت قبر میں دفن کی جاتی ہے تو قبر اسے دباتی ہے،قبر کے دبانے سے نہ مؤمن بچتا ہے نہ کافر ،نہ نیک نہ بد،بچہ نہ جوان،فرق صرف یہ ہے کہ کافر سخت دباؤ میں پکڑا جاتا ہے اس کی پسلیاں ادھر ادھر ہوجاتی ہیں اور مؤمن کے لئے دباؤ ایسا ہوتا ہے جس طرح ماں اپنے بچے کو پیار سے دباتی ہے،بلی اپنے بچے کو بھی منہ میں دباتی ہے اور چوہے کو بھی مگر دونوں میں فرق ہے ۔(ماخوذ از مرأۃ المناجیح ج ۱ ص۱۴۱ و ج۲ ص۴۵۷،۴۵۶)

(9)سورۂ اخلاص پڑھنے کا فائدہ