Book Name:Mot ke Holnakian Shab-e-Bra'at

ہے،فرمانِ مصطفی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم:صدقہ بُری موت کو روکتا ہے۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! 15 شعبان کے روزے کی ایک خاص فضیلت ہے، آئیے سُنیے اور روزہ رکھنے کا ذہن بنائیے چنانچہ

15شَعبان کا روزہ

حضرتِ سَیِّدُنا علیُّ المُرتَضٰی، شیرِ خدا کرم اللہ تعالی وجہہ الکریم سے مروی ہے کہ نبیِّ کریم، رء وْفٌ رَّحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ عظیم ہے: جب 15 شعبان کی رات آئے تو اس میں قیام (یعنی عبادت)کرو اور دن میں روزہ رکھو۔بے شک اللہ پاک غروب آفتاب سے آسمانِ دنیا پر خاص تجلی فرماتا اور کہتا ہے:’’ہے کوئی مجھ سے مغفرت طلب کرنے والا کہ اُسے بخش دوں!ہے کوئی روزی طلب کرنے والا کہ اُسے روزی دوں!ہے کوئی مصیبت زدہ کہ اُسے عافیت عطا کروں!ہے کوئی ایسا! ہے کوئی ایسا! اور یہ اُس وَقت تک فرماتا ہے کہ فجرطلوع ہو جائے ۔ ‘‘ (سُنَنِ اِبن ماجہ ج۲، ص۱۶۰حدیث ۱۳۸۸)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّدٍ

میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو!بیان کواِختِتام کی  طرف لاتےہوئےسُنّت کی فضیلت    اور چند سُنّتیں اورآداب بیان کرنےکی سعادت  حاصل کرتاہوں تاجدارِرِسالت،شہنشاہِ نَبوتصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکافرمانِ جنت نشان ہے جس نے میری سُنَّت سے مَحَبَّت کی اس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سےکی وہ جنت میں میرے ساتھ ہو گا۔( مشکاۃالمصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،الفصل الثانی،۱/۵۵،حدیث:۱۷۵)

سینہ  تری سنت کا مدینہ بنے           آقا                                   جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا  بنانا

قبرستان کی حاضری کے مدنی پھول !