Book Name:Mot ke Holnakian Shab-e-Bra'at
آتی ہے؟‘‘ فرمایا:’’تِلْکَ رَاءِحَۃُ التِّلَاوَۃِ وَالظَّمَاءِ یعنی یہ تلاوت اور روزے کی برکت ہے۔‘‘ (حلیۃ الاولیاء ،الحدیث۸۵۵۳، ج۶، ص۲۶۶)
نَماز و روزہ وحَجّ و زکوٰۃ کی توفیق عطا ہو اُمّتِ محبوب کوسدا یا رب
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
حضرت سیِّدُنا عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے مرفوعاً روایت کی کہ’’ جس نے اللّٰہ پاک کی مساجد کو روشن کیا اللّٰہ پاک اس کی قَبْر کو روشن فرمائے گا اور جس نے اس میں خوشبوئیں رکھیں تو اللّٰہ پاک جنت میں اس کے لئے خوشبو مہیا کرے گا۔‘‘ (شرح الصدور بشرح حال الموتی والقبور،ص۱۵۹)
حضرت سیِّدُنا ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا : ’’حضرتِ سیِّدناموسیٰ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے اللّٰہ پاک سے عرض کی کہ ’’مریض کی عیادت کرنے والے کو کیا اجرملے گا؟ ‘‘تو اللّٰہ پاک نے ارشادفرمایا : ’’اس کے لئے دو فرشتے مقرر کئے جائیں گے جوقیامت تک اس کی قَبْر میں روزانہ اس کی عیادت کریں گے۔‘‘(شرح الصدور بشرح حال الموتی والقبور،ص۱۵۹)
(8) سورۂ مُلک پڑھنے کا انعام
حضرتِ سیِّدُناعبد اﷲ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ ’’جب بندہ قَبْر میں جائے گا تو عذاب اس کے قدموں کی جانب سے آئے گا تو اس کے قدم کہیں گے: ’’ تیرے لئے میری طرف