Book Name:Mot ke Holnakian Shab-e-Bra'at
مزاراتِ اولیاء پردیکھاگیا ہے کہ زائرین کی سَہولت کی خاطر مسلمانوں کی قبریں مِسمار(یعنی توڑ پھوڑ) کر کےفرش بنادیاجاتا ہے، ایسےفرش پر لیٹنا، چلنا،کھڑا ہونا ، تِلاوت اور ذِکرو اَذکار کیلئے بیٹھناوغیرہ حرام ہے،دُور ہی سے فاتِحہ پڑھ لیجئےزیارتِ قبرمیّت کےمُوَاجَہَہ میں(یعنی چِہرےکے سامنے) کھڑے ہوکر ہو اور اس(یعنی قبر والے)کی پائِنتی (پا۔اِن۔تِی۔یعنی قدموں) کی طرف سے جائے کہ اس کی نگاہ کےسامنے ہو، سرہانے سے نہ آئےکہ اُسےسر اُٹھا کر دیکھنا پڑے۔(فتاوٰی رضویہ مخرّجہ،۹/۵۳۲)
طرح طرح کی ہزاروں سنتیں سیکھنے کے لئےمکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دو کتب312 صفحات پر مشتمل کتاب ’’بہارِ شریعت‘‘حصّہ16 اور120صفحات کی کتاب’’سنتیں اور آد ا ب‘‘ہد یَّۃً حاصل کیجئے اور پڑھئے۔ سنتوں کی تربیّت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوت اسلامی کے مَدَنی قافلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر بھی ہے۔
لوٹنے رحمتیں قافلے میں چلو
سیکھنے سُنتیں قافلے میں چلو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد