Book Name:Mot ke Holnakian Shab-e-Bra'at
جانے سے روکا، تو وہ دوبارہ بیٹھ گئے ۔ اندھیرے میں بآوازِ بُلند ذِکرُ اللہ کی دُھوم نے ان کا دل ہِلادیا ! انہوں نے زندَگی میں کبھی ایسی رُوحانیت دیکھی تھی نہ سُنی تھی۔ پھر جب رِقّت انگیز دُعا شُروع ہوئی تو شُرکائے اجتِماع کی ہِچکیوں کی آواز بُلند ہونے لگی ،حتیّٰ کہ وہ بھی پُھوٹ پُھوٹ کر رونے لگے اور انہوں نے اپنے گُناہوں سے توبہ کی اور دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کے ہوکر رَہ گئے۔(فیضانِ سنت،ص:۴۴۳)
تمہیں لُطف آجائے گا زندگی کا قریب آ کے دیکھو ذرا مَدَنی ماحول
تَنَزُّل کے گہرے گڑھے میں تھے اُن کی ترقّی کا باعِث بنا مَدَنی ماحول
یقیناً مقدّر کا وہ ہے سکندر جِسے خیر سے مل گیا مَدَنی ماحول
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّدٍ
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ماہِ رَمَضانُ الْمُبارَک کی آمدآمدہے اور اس ماہ ِمُبارَک کی برکتوں کے تو کیا کہنے کہ اس ماہ میں عبادت کرنے اور نیکیوں میں اِضافہ کرنے کے مَواقع بہت بڑھ جاتے ہیں۔چُنانچہ اس ماہ میں نیکیاں بڑھانے اور خُود کو گُناہوں سے بَچانےاورخُوب خُوب علمِ دین حاصل کرنے کا ایک بہترین ذَریعہ پورے ماہِ رمضان یاآخری عشرے کا اِعْتکاف بھی ہے اور اعتکاف کی فضیلت کا اندازہ اس حدیثِ پاک سے لگائیےکہ اُمّ الْمُؤمِنِین حضرتِ سَیِّدَتُنا عائِشہ صِدّیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہا سے رِوایت ہے کہ سرکارِ ابدقرار،شفیعِ روزِ شمار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کافرمانِ خوشبودارہے:مَنِ اعْتَکَفَ اِیْمانًا وَّاِحْتِسَابًا غُفِرَلَہ مَاتَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہٖیعنی جس شخص نے ایمان کےساتھ ثواب حاصل کرنے کی نیَّت سے اعتِکاف کیا،اس کے پچھلے تمام گُناہ بخش دئیے جائیں گے۔''(جامع صغیر ص۵۱۶الحدیث۸۴۸۰)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہو سکے تو ہر سال ورنہ زِندگی میں کم اَزْ کم ایک بار توپورے ماہِ