Book Name:Mot ke Holnakian Shab-e-Bra'at
نیز ہر بال کی جڑ اور سَر سے پاؤں تک کی کھال کے ہر حصّے سے رُوْح نکالی جاتی ہے۔(احیاء العلوم ،ج۵ ص:۲۰۷)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! رُوْح نکلنے کی تکلیف کے ساتھ ساتھ مال واَسْباب، دوست اَحْباب،ماں،باپ اوربھائی بہن سے بچھڑنے کاغم،مَلَکُ الْمَوْتعَلَیْہِ السَّلاَ م کودیکھنےکا خوف،تنگ وتاریک قَبْرکی تنہائی کا ڈر،مُہِیْب صُورتوں والےفِرشتوں یعنی مُنکرنکیرکےسُوالوں کے جوابات دینامُردے کیلئے کس قَدر پُرخطرمَراحل ہوتے ہونگے؟ہم اللہ پاک سے اس کے فَضْل وکرم اور عافیت کا سُوال کرتے ہیں،یقیناً ہم سے موت کی سختیاں اور ہولناکیاں برداشت نہ ہوسکیں گی،اس لئے ہمیں چاہیے کہ گُناہوں سے دُور رہیں اوراللہ پاک کی ناراضی والے کاموں سے بچتےرہیں اوراس کی خُفْیہ تدبیر سے ڈرتے رہیں۔آج سے بلکہ ابھی سے پکی سچی توبہ کرلیجئے اورآئندہ گُناہ نہ کرنے کا عزم ِمُصمم کرلیجئے۔ نیکیوں میں دل لگانے، گُناہوں سے پیچھا چُھڑانے کے لئےدعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سےوابستہ رہئے، ہفتہ وارسُنَّتوں بھرےاجتماع،ہفتہ وارمدنی مذاکرے میں اجتماعی طورپر شرکت اورہرماہ 3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کو اپنا معمول بنالیجئے،اس کی بَرَکت سے ہمیں نیکیاں کرنے کے بے شُمار مواقع مُیسَّر آئیں گے اورمرنے سے پہلے آخرت کی تیاری کرنے کا موقع ملے گا۔ اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّ
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہرشخص پر مَوْت کی سختیاں اُس کے اعمال کے مُطَابِق ہوتی ہیں، اگر ہم نےاپنی زِنْدگی نیک اَعْمال میں بَسر کی ہوگی تووَقْتِ نزع ہماری رُوح آرام سے نکلے گی اور اگر ساری عُمر مَعَاذَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ گُناہوں کا سلسلہ رہا تو موت کی سختیاں برداشت نہ کرسکیں گے۔لہٰذا ابھی زندگی کو غنیمت جانتے ہوئے معمولی نظر آنے والے گُناہ سے بھی بازرہیے اورسُستی کے سبب چھوٹی سی