Book Name:Mot ke Holnakian Shab-e-Bra'at
کے فضل و کرم سے ایمان سلامت لیکر دنیا سے رخصتی ہوئی تو ان شآء اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اُس کی قَبْر میں حشْر تک رحْمتوں کا دریا موجیں مارتا رہے گا اور نورِ مُصطَفٰی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے چشمے لہراتے ر ہیں گے۔
قَبْر میں لہرائیں گے تا حَشْر چشمے نور کے جلوہ فرما ہو گی جب طَلْعَت رسولُ اﷲ کی
(حدائق بخشش)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(بادشاہوں کی ہڈیاں، ص۱۷)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! یاد رکھئے!سچی توبہ کرنے والا گناہوں سے پاک کر دیا جاتا ہے، جیسا کہ فرمایا گیا: کہ گناہوں سے توبہ کرنے والا ایسا ہے جیسے اُس نے گناہ کیا ہی نہیں۔
اِس مُبارَک شب میں اللہ تَبارَک وَتعالیٰ ”بَنی کَلْب“کی بکریوں کے بالوں سے بھی زِیادہ لوگوں کو جَہنَّم سے آزاد فرماتا ہے۔ کِتابوں میں لکھا ہے:”قبیلہ بنی کلب “قبائلِ عَرَب میں سب سے زِیادہ بکریاں پالتا تھا۔آہ !کچھ بَدنصیب ایسے بھی ہیں جو اِس شبِ بَرَاءَت یعنی چُھٹکارا پانے کی رات بھی نہیں بخشےجاتے۔
حَضْرتِ سیِّدُنا امام بَیْہَقِی شافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی”فَضائِلُ الْاَوقات“میں نَقل کرتے ہیں:رسولِ اکرم ،نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عبرت نشان ہے:چھ(6) آدمیوں کی اس رات بھی بخشِش نہیں ہوگی:(1)شَراب کا عادی(2)ماں باپ کا نافرمان (3)بَدکاری کرنے والا(4)قَطْعِ تعلُّق کرنے والا (5)تصویر بنانے والا اور(6)چُغُل خور۔ (فضائل الاوقات ج۱ص ۱۳۰ حدیث ۲۷ مکتبۃ المنارۃ، مکۃ المکرمۃ) بعض دیگر روایتوں میں مشرک، عداوت والے، قاتل، کاہن، جادوگر، تکبر کے ساتھ پاجامہ یا تہبند ٹخنوں کے نیچے لٹکانے والے، مسلمان سے بغض و کینہ رکھنے والے کے لئے بھی یہ وعید ہے کہ وہ آج کی رات