Book Name:Aaqa Ka Safar e Meraj (Shab-e-Mairaj-1440)
والےآسانی سے دستیاب نہیں ہوتے وہاں مدرسۃ المدینہ آن لائن کا بھی سلسلہ ہے۔ کئی مدارسُ المدینہ میں مدنی مُنّوں کو رہائش و طعام کی سہولت بھی دستیاب ہے۔غیر رہائشی مدارس المدینہ میں8 گھنٹے ٹائمنگ ہے جبکہ 1اور2 گھنٹےکے جُزْ وقتی(Part Time)مدارسُ المدینہ بھی اپنی مَدَنی بہاریں لُٹا رہے ہیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ !اس وَقْت ملک و بیرونِ ملک کم و بیش 2734 مدارس المدینہ قائم ہیں،جن میں تقریباً 128737(ایک لاکھ اٹھائیس ہزارسات سو سینتیس)مَدَنی مُنّے اور مَدَنی مُنّیاں تعلیم حاصل کرنے میں مشغول ہیں جبکہ اساتذہ سمیت کل مَدَنی عملے(اسٹاف)کی تعدادتقریباً7268(سات ہزار دو سو اَڑسٹھ)ہے۔ اب تک کم و بیش74329(چوہتّرہزارتین سو اُنتِیس)مَدَنی مُنّے اور مَدَنی مُنّیاںحفظِ قرآن جبکہ تقریباً 215882(دولاکھ پندرہ ہزارآٹھ سو بیاسی)ناظرہ قرآنِ پاک پڑھنےکی سعادت پاچکے ہیں۔مدرسۃ المدینہ آن لائن میں دُنیا بھر سے تقریباً7ہزار طلبہ و طالبات پڑھ رہے ہیں۔ان کو پڑھانے والوں کی تعدادتقریباً633جبکہ مَدَنی عملے وغیرہ کی تعداد تقریباً140ہے۔ملک و بیرونِ ملک تقریباً22768 مدرسۃ المدینہ بالغان اوران میں پڑھنےوالےتقریباً140000جبکہ 3307مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والیوں کی تعداد38000سے زائد ہے۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ !ملک و بیرونِ ملک(11ممالک پاکستان،ہند،بنگلہ دیش،نیپال،سری لنکا،کینیا، موریشس،موزمبیق،ساؤتھ افریقہ،یوکے،یوایس اے میں)جامعۃ المدینہ کی526شاخیں قائم ہیں، جن میں42770(بیالیس ہزار سات سو ستّر)سے زائدطلبہ و طالبات درسِ نظامی(عالِم کورس )کی تعلیم حاصل کررہے ہیں جبکہ6871(چھ ہزارآٹھ سواِکَھتَّر)طلبہ و طالبات درسِ نظامی مکمل کرچکے ہیں۔
عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں کے لیے زکوٰۃ و صدقات اورمَدَنی عطیات دینے کے ساتھ ساتھ اپنے رِشتے داروں،پڑوسیوںاوردوستوں پر اِنفرادی کوشش کرکے انہیں بھی راہِ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل بتا کران سے بھی مَدَنی عطیات جمع کیجئے۔