Book Name:Aaqa Ka Safar e Meraj (Shab-e-Mairaj-1440)
تھوڑےخرچ ميں کثیر لوگوں کا پیٹ بھرے گا(26)اللہ پاک کی بارگاہ میں درجےبلندہوں گے۔ (27)صدقہ دینے والے قيامت کے دن دوزخ سےامان ميں رہيں گے،(28)صدقہ دینے والوں پر دوزخ کی آگ حرام ہوگی،(29)صدقہ دینے والےآخرت ميں احسانِ الٰہی سےفائدہ اٹھائیں گے۔ (30)اللہکریم نے چاہا تو صدقہ دینے والےحضور ِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کی نعلِ اقدس کے صدقے ميں سب سےپہلےداخلِ جنّت ہوں گے۔( فتاویٰ رضویہ، ۲۳/۱۵۲ ملخصاً)
سُبْحٰنَ اللہ!آپ نے سنا کہ صدقہ دینا کتنا بہترین عمل ہے اور اس کی بَرَکت سے صدقہ دینے والوں کو دنیا و آخرت میں کیسی کیسی برکات حاصل ہوتی ہیں،لہٰذا جلدی کیجئے اور ان برکتوں کو حاصل کرنے کے لئے آپ بھی صدقہ و خیرات کرنے کو اپنا معمول بنالیجئے۔ممکن ہے کسی کے ذہن میں یہ سُوال آئے کہ اگرہم صدقہ و خیرات کرنا چاہیں تو کہاں دیں؟۔ایسوں کی رہنمائی کےلئے عرض ہے کہ اِدھر اُدھر جانے کے بجائے اپنے صدقاتِ واجبہ اور نافلہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت قائم مدارس المدینہ اورجامعات المدینہ کو دیجئےکیونکہ عاشقانِ رسول کی مسجد بھرو مَدَنی تحریک”دعوتِ اسلامی“کے تحت قائم جامعۃ المدینہ(للبنین و للبنات)،مدرسۃ المدینہ(للبنین و للبنات)اورمَدَنی چینل کےسالانہ اخراجات کروڑوں نہیں اربوں روپے میں ہیں۔جامعۃ المدینہ(للبنین)کےذریعےاب تک ہزاروں عُلمائے کرام تیّارہوئے اوراپنی خدمات کومختلف شعبہ جات میں پیش کرکے دِینِ اسلام کی سربُلندی میں اپناحِصّہ شامل کیے ہوئے ہیں۔
عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرونِ ملک اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کو فِی سَبِیْلِ اللہ درست مخارج کے ساتھ تلاوتِ قرآنِ کریم سکھانے کے لئے مدرسۃ المدینہ بالغان اور مدرسۃ المدینہ بالغات جبکہ مَدَنی مُنّوں اور مَدَنی مُنّیوں کو حفظ و ناظرہ کی تعلیم دینے کےلئے مدرسۃ المدینہ للبنین اور مدرسۃ المدینہ للبنات قائم ہیں،جن مقامات پرقرآنِ کریم پڑھانے