Book Name:Ghous-e-Pak Ki Shan-o-Azmat
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! پِیْروں کے پِیْر ، پِیْـرِ دَسْتْ گِیْر ، رَوْشَن ضَمِیْر ، قُطْبِ رَبّانی ، مَحْبُوبِ سُبْحانی ، غَوْثِ صَمَدَانی ، قِنْدِیْلِ نُورَانی ، شَہْبَازِ لامَکانی ، پیرِ پِیْراں ، مِیْرِ مِیْرَاں ، اَلشَّیْخْ اَبُو مُحمّد سَیِّد عَـبْدُ الْقَادِر جِیْلانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ عِلْمی میدان کے شَہْسُوَار ہونے کے عِلاوہ اللہ پاک کے برگُزِیْدَہ ولی ، بلکہ ولیوں کے سردار اور کَثِیْرُ الْکَرَامَات بُزُرْگ تھے۔ چنانچہ
اِمَامُ الْعُلَمَاء ، حضرتِ عَلَّامَہ علی قاری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ بیان فرماتےہیں : شیخ سَیِّدُنا عَـبْدُ القَادِر جِیْلانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی کرامات بے شمار ہیں۔ اور اس بات پر عُلَمَاء کا اِتّفاق ہے کہ جتنی کرامات غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ سے ظاہر ہوئی ہیں ، آپ کےعلاوہ کسی بھی صاحِبِ وِلَایَت سے ظُہُوْر میں نہیں آئیں۔ (نزہۃ الخاطرالفاتر ، ص۲۳)
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!یہ ایک حقیقت ہے کہ اللہ پاک جس کے سر پر ولایت کا تاج سجاتا ہے تو اس کی ذات سے ایسی ایسی چیزوں کا ظہور ہونے لگتا ہے کہ عقلیں حیران اور دنگ رہ جاتی ہیں مثلاً اللہ پاک کی عطاسے اولیائے کرام مُردوں کو زندہ کر سکتے ہیں ، اولیائے کرام کی برکت سے بارشیں ہوتی ہیں ، اللہ پاک کی عطاسے اولیائے کرام مریضوں کواچھا کردیتے ہیں ، اولیائے کرام عطائے الٰہی سے غیب کی باتوں کو جان لیتے ہیں ، اولیائے کرام دلوں کے زنگ کو دُور فرمادیتے ہیں اور اولِیائے کرام مخلوقِ خدا کی مشکل کشائی بھی فرماتے ہیں۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ہمارے غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کہ جن کا قدمِ پاک تمام اولیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِم اَجْمَعِیْن کی گردنوں پر ہے ، آپ کو بھی ربِّ کریم نے یہ طاقت و قدرت عطا فرمائی تھی کہ آپ اپنی نگاہِ