Book Name:Ghous-e-Pak Ki Shan-o-Azmat
ایک مرتبہ رات میں سرکارِبغدادحضرتِ سیدناشیخ عبدالقادرجیلانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے ہمراہ شیخ احمد رفاعی اور حضرت عدی بن مسافر رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن حضرت سیدنا امام احمد بن حنبل رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے مزارِ پرُانوار کی زیارت کے لئے تشریف لے گئے ، مگر اس وقت اندھیرا بہت زیادہ تھا۔ حضورغوثِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہان کے آگے آگے تھے ، آپ جب کسی پتھر ، لکڑی ، دیوار یا قبر کے پاس سے گزرتے تواپنے ہاتھ سے اشارہ فرماتے تو اس وقت آپ کا ہاتھ مبارک چاند کی طرح روشن ہو جاتاتھا اوراس طرح وہ سب حضرات آپ کے مبارک ہاتھ کی روشنی کے ذریعے حضرت سیدنا امام احمد بن حنبل کے مزار مبارک تک پہنچ گئے۔ (قلائدالجواہر ، ص۷۷ ملخصا)
رونقِ کُل اَولیا یاغوثِ اَعظم دَسْتْ گِیر
پیشوائے اَصفیا یاغوثِ اَعظم دَسْتْ گِیر
آپ ہیں پیروں کے پیر اور آپ ہیں روشن ضمیر
آپ شاہِ اَتقیا یاغوثِ اَعظم دَسْتْ گِیر
(وسائلِ بخشش مرمم ، ص۵۴۷)
سب مل کر غوثیہ نعروں کا جواب دیجئے!
اللّٰہ کی رحمت غوثِ پاک ہیں باعث ِ برکت غوثِ پاک
ہیں صاحبِ عزّت غوثِ پاک ہیں بحرِ سخاوت ، غوثِ پاک
دریائے کرامت ، غوثِ پاک فرماؤ حمایت غوثِ پاک
ٹل جائے مصیبت ، غوثِ پاک سر تاپا شرافت غوثِ پاک