Book Name:Ghous-e-Pak Ki Shan-o-Azmat
فرمانے والی صفت کی بلندی کے مظہرہیں۔ غوثِ پاکرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ جنابِ احمدِمختار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکےنائب اورسب ولیوں کےسردار ہیں۔ میری رہنمائی کرنے والے ، میرےسرکار ، میرے پیشوا اورمصیبت کےوقت میری مدد کرنےوالےبھی غوثِ پاک ہیں۔ افسوس!ہم بہت گنہگار ہیں مگراےغوثِ اعظم! آپ سےالتجا ہے کہ بروزِ محشر ہماری بھی شفاعت کیجئے گا۔
سب مل کر غوثیہ نعروں کا جواب دیجئے!
اللّٰہ کی رحمت غوثِ پاک ہیں باعث ِ برکت غوثِ پاک
ہیں صاحبِ عزّت غوثِ پاک ہیں بحرِ سخاوت ، غوثِ پاک
دریائے کرامت ، غوثِ پاک فرماؤ حمایت غوثِ پاک
ٹل جائے مصیبت ، غوثِ پاک سر تاپا شرافت غوثِ پاک
٭ مرحبا یا غوثِ پاک٭ مرحبا یا غوثِ پاک٭ مرحبا یا غوثِ پاک
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
واہ کیا مرتبہ اے غوث ہے بالا تیرا
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اس حِکایت سے جہاں اللہ پاک کی بارگاہ میں حُضُور غَوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا مَقام و مَرتبہ مَعْلُوم ہوا ، وہیں یہ بھی پتا چلا کہ جس شَخْص کو اللہ والوں سے ادنٰی سی نِسْبَت بھی حاصِل ہوجائے اس کے تو وارے ہی نیارے ہوجاتے ہیں ، جیسا کہ خُود سرکارِ بغداد حُضُورِ غَوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے اِرْشاد فرمایا کہ میرے رَبّ نے مجھ سے وعدہ فرمایا ہے کہ تیرے مَدْرَسے سے گُزرنے والے مُسَلمان کے عذاب میں کمی کردوں گا۔ سُبْحٰنَ اللہ! ذرا سوچئے کہ مَدْرَسے کے