Book Name:Ghous-e-Pak Ki Shan-o-Azmat
اےعاشقانِ غوث اعظم!بیان کردہ واقعے سےمعلوم ہواکہ ربِّ کریم نےہمارےغوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کوبڑی شان و عظمت سےنوازاتھاکہ آپ کی دُعاسےتَقْدِیْریں بدل جاتیں اور بِگْڑِے کام سَنْوَر جاتے ، آنے والی مصیبتوں سےچھٹکارا نصیب ہوجاتا۔ اللہُ اَکْبَر!بارگاہِ الٰہی میں آپ کی شان اور مَقْبُوْلِیَّتْ کاکیاکہنا ؟کہ آپرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہکی نَظْرِعِنَایَت اور دُعاکی برکت سےحَقِیقَت میں پیش آنے والےنُقْصَان دِہْ واقعےکو خواب میں بدل دیا گیا۔
راستہ پُر خار ، منزل دُور ، بَن سُنسان ہے اَلْمَدَد اے رہنما! یاغوثِ اعظم دَسْتْ گِیْر
غوثِ اعظم! آئیے میری مدد کے واسطے دُشمنوں میں ہوں گِھرا یاغوثِ اعظم دَسْتْ گِیْر
آفتیں بھی دُور ہوں ، رنج و بَلا کافور ہوں اَز طُفَیْلِ مصطفےٰ یاغوثِ اعظم دَسْتْ گِیْر
(وسائل بخشش مرمّم ، ص۵۴۸)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اللہکریم اپنے ولیوں کی شان کو بیان کرتے ہوئے پارہ 11سورۂ یُونُس کی آیت نمبر 62 میں ارشاد فرماتاہے :
اَلَاۤ اِنَّ اَوْلِیَآءَ اللّٰهِ لَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَۚۖ(۶۲) (پ : ۱۱ ، یونس : ۶۲)
ترجَمۂ کنز الایمان:سُن لو بیشک اللہ کے ولیوں پر نہ کچھ خوف ہے نہ کچھ غم
اس آیتِ مبارکہ کے تحت تفسیرِ صِرَاطُ الجنان میں ہے کہ لفظِ ’’ولی‘‘ وِلَاء سے بناہے جس کا معنی قُرب ا ور نصرت ہے۔ وَلِیُّ اللہ وہ ہے جو فرائض کی ادائیگی سےاللہکریم کا قُرب حاصل کرے اور