Book Name:Ghous-e-Pak Ki Shan-o-Azmat
صندوق کو آپ کے سامنے لاکر رکھ دیا ، آپ نے حکم دیا کہ صندوق کو کھولا جائے۔ ہم نے کھولا تو اس میں ابو غالب کا لڑکا موجود تھا جو مادر زاد اندھا تھا غوثِ پاکرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے اس سے کہا : کھڑا ہو جا۔ ہم نے دیکھا کہ بس غوثِ پاکرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے کہنے کی دیر تھی کہ لڑکا دوڑنے لگا اور دیکھنے کے قابل بھی ہوگیااورایسا ہوگیاگویاکہ کبھی بیماری میں مبتلا ہی نہیں تھا ، یہ حال دیکھ کر مجلس میں شور برپا ہوگیا اور آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ اسی حالت میں باہر نکل آئے اور کچھ نہ کھایا۔
اس کے بعد میں شیخ ابو سعد قیلوی کی خدمت میں حاضر ہوا اور یہ حال بیان کیا تو انہوں نے کہا کہ حضرت سید محی الدین شیخ عبدالقادر جیلانی ، قطب ربانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ مادر زاد اندھے اور برص والوں کو اچھا کرتے ہیں اور اللہ پاک کے حکم سے مُردے زندہ کرتے ہیں۔ ( بہجۃالاسرار ، ذکرفصول من کلامہ…الخ ، ص۱۲۳)
جس طرح مُردے جِلائے اس طرح مُرشد مِرے مُردہ دِل کو بھی جِلا ، یاغوثِ اعظم دَسْتْ گِیْر
میرے میٹھے میٹھے مُرشِد آئیے نا خواب میں واسِطہ سرکار کا ، یاغوثِ اعظم دَسْتْ گِیْر
لمحہ لمحہ بڑھ رہا ہے ہائے! عِصیاں کا مرض دیجئے مجھ کو شفا ، یاغوثِ اعظم دَسْتْ گِیْر
(وسائل بخشش مرمّم ، ص۵۴۷-۵۴۹)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آیئے اب عذابِ قَبْر میں مبُتلا ایک شَخْص پر سرکارِ بَغْداد ، حُضُورِ غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی کرم نوازی کا اِیْمان افْروز واقِعہ سُنتے ہیں۔