Book Name:Ghous-e-Pak Ki Shan-o-Azmat
جو روزانہ دیتے ہیں نیکی کی دعوت انہیں حشر میں بخشوا غوثِ اعظم
سفر قافلے میں جو کرتے ہیں ہر ماہ انہیں حشر میں بخشوا غوثِ اعظم
جو دیں راہِ مولا میں بارہ مہینے انہیں حشر میں بخشوا غوثِ اعظم
جو اپناتے ہیں ''مدنی انعام'' اکثر انہیں حشر میں بخشوا غوثِ اعظم
(وسائلِ بخشش ، ص۵۵۰-۵۵۱)
سب مل کر غوثیہ نعروں کا جواب دیجئے!
اللّٰہ کی رحمت غوثِ پاک ہیں باعث ِ برکت غوثِ پاک
ہیں صاحبِ عزّت غوثِ پاک ہیں بحرِ سخاوت ، غوثِ پاک
دریائے کرامت ، غوثِ پاک فرماؤ حمایت غوثِ پاک
ٹل جائے مصیبت ، غوثِ پاک سر تاپا شرافت غوثِ پاک
٭ مرحبا یا غوثِ پاک٭ مرحبا یا غوثِ پاک٭ مرحبا یا غوثِ پاک
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! سرکارِ غوثِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ اللہ پاک کے بہت بڑے ولی ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے وقت کے بہت بڑے امام ، مفتیِ اسلام اور علمِ دین کو خوب جاننے والے تھے۔ غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کا علمی مقام اس قدر بلند تھا کہ بڑے بڑے علماء غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے سمندرِ علم سے اپنی پیاس بجھاتے نظر آتے ہیں۔
شروع میں غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ بیان نہیں فرماتےتھے ، لیکن پھر جب غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ