Book Name:Moajizah Ban Kay Aya Hamara Nabi
ایسا نور چمکا جس نے سارے عالَم کو روشن کر دیا۔ * جس میں ہر طرف خوشیوں کا سماں چھا گیا ۔ * خوشیوں کے ترانے بجنے لگے۔ * نور کی روشنی پھیل گئی۔ * کفر و شرک کی سب اندھیریاں ختم ہوگئیں۔ * اللہ پاک نے مومنوں پر احسانِ عظیم فرمایا۔ * شیطان اپنے چیلوں کے ساتھ رُسوا ہوا۔ * آسمان کے تارے بھی زمین کی طرف مائل ہونے لگے۔ * جو تمام راتوں کی سردار ہے۔ * جس میں مکانِ آمنہ سے ایسا نور چمکا جس سے مشرق و مغرب روشن (Bright) ہو گئے۔ * جس میں اللہ پاک کے حکم سے فرشتوں کے سردار جبرئیلِ امین عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے مشرق و مغرب اور خانۂ کعبہ پر جھنڈے نصب کئے۔ (خصائص کبری ، ۱ / ۸۲ ملخصاً)*اللہ پاک کے محبوب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی تشریف آوری پر اِیران کے بادشاہ کِسریٰ کے محل پر زلزلہ آیا اور اُس کے محل میں دراڑیں پڑ گئیں۔ * اِیران کا ایک ہزار(1000)سال سے جلنے والا آتش کدہ خود بخود بجھ گیا۔ * اللہ پاک کے حکم سے آسمان اور جنت کے دروازے کھول دئیے گئےتھے۔ *آسمان سے نور کی بارشیں ہونے لگیں۔ *فرشتوں نےبھی نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی آمد کی خوب خوشیاں منائیں۔ *رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی دنیا میں رَحمت بن کر اِس کائنات میں تشریف لائے تو کفر و شرک کی تمام اندھیریاں چھٹ گئیں۔ * نور والے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمنور کی خیرات بانٹنے اور جہان کو اپنے نور سے جگمگانے کیلئے اِس کائنات میں تشریف فرما ہوئے۔
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! آج ہمارے بیان کا موضوع ہے “ معجزہ بن کے آیا ہمارا نبی “ ۔ جس میں ہم رسولِ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے مختلف اَعضائے مبارَکہ کے مختلف معجزات