Book Name:Moajizah Ban Kay Aya Hamara Nabi
سُنیں گے۔
یقیناً اِس میں شک نہیں کہ رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ تمام نبیوں کے بھی نبی ہیں۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سیرتِ مُقدَّسہ تمام انبیا عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ السَّلَام کی مُقدَّس زندگیوں کا خلاصہ (Summary) ہے اور آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم عالَمِ کائنات میں اگلوں اور پچھلوں کی تمام قوموں کی طرف نبی بن کر آئے۔ اِس لئے اللہ پاک نے آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ذاتِ مُقدَّسہ کو پچھلے انبیائے کرام کے تمام معجزات کا مجموعہ بنا دیا اور آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو مختلف اقسام کے ایسے بے شمار معجزات سے سرفراز فرمایا ، جو ہر طبقہ ، ہرجماعت ، ہرقوم اور تمام مذاہب والوں کے مِزاج کے لئے ضروری تھے۔ (سیرتِ مصطفے ، ص۷۱۲ تا۷۱۴ ، ملخصاً و ملتقطاً)
اِس کے علاوہ اللہ پاک نے اپنے آخِری رسول صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کوایسے بے شمار معجزات بھی عطا فرمائے جو آپ کے خصائص کہلاتے ہیں یعنی یہ آپ کے وہ کمالات و معجزات ہیں ، جو کسی اور نبی و رسول کو عطا نہیں کئے گئے۔ (سیرتِ مصطفے ، ص۸۲۰ملخصاً) عُلَمائے کرام نے آپ کے مُقَدَّس اَعضاء سے ظاہر ہونےوالے درجنوں معجزات بیان فرمائے ہیں۔ دوسرے انبیا عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام معجزات لے کر آتے تھے جب کہ ہمارے نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم خود معجزہ بن کر تشریف لائے۔
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! ہمارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے معجزات بے شمار ہیں۔ اللہ پاک نے اپنی عطا سے آپ کو ایسا زبردست اختیار دیا اور قُوت عطا فرمائی ہے جس کا اندازہ بھی نہیں کیا جا سکتا۔ اللہ پاک کی عطا سےآپ نے اُنگلی کے اِشارے سے چاند کے 2ٹکڑے کیے۔ دعا فرمائی تو ڈوباہوا سورج پلٹ آیا۔ پانی میں پتھرکو تیرا دیا۔ لکڑیاں بلب کی طرح روشن فرما