Book Name:Hazriye Madinah Or Buzurgo Kay Andaz

(خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں ، اللہ پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کاپَروردگارہے۔ )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک) ، 08جولائی2021ء

(1) : سنتیں اورآداب سیکھنا : 5منٹ ، (2) : دعایاد کرنا : 5 منٹ ، (3) : جائزہ : 5منٹ ، کُل دورانیہ15منٹ

درخت لگانے کے بقیہ فضائل و  فوائد

*انسانی صحت کے لئے پھلوں اور میوہ جات کی اہمیت کا بھی کوئی سمجھ بوجھ رکھنے والا انکار نہیں کرسکتا اور یہ درخت ہی ہیں جو انسان کو انواع و اقسام کے پھل اور میوے مہیا کرتے ہیں۔ * ہر شہر کی آب و ہوا مختلف ہوتی ہے ، اس کے مطابق پودے لگائے جائیں تو زیادہ فائدہ حاصل ہوگا۔ *پودے لگانے سے پہلے ان کے ماہرین مثلا باغبان وغیرہ سے مشاورت کرلی جائے کیونکہ بعض پودوں کے لگانے کا طریقہ مختلف ہوتا ہے۔ *بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن اور اپنے مرحومین بلکہ زندہ لوگوں کے ایصالِ ثواب کے لئے بھی درخت اور پودے لگائے جاسکتے ہیں۔ *کسی کی خالی زمین پڑی دیکھ کر اس کا بھلا کرتے ہوئے بغیر اس کی اجازت کے اس میں درخت نہ لگادیا جائے کیونکہ ہوسکتا ہے کہ جس کو بھلا سمجھا جا رہا ہے وہ بعد میں اُس کے لئے مصیبت کا باعث بن جائے۔ *ایسے پودے لگائے جائیں جو ماحول کے لئے فائدہ مند ثابت ہوں کیونکہ بعض پودے ماحول کے لئے نقصان دہ بھی ثابت ہوتے ہیں۔ درخت لگانے کے حوالے سے مزید مفید معلومات جاننے کے لئے مکتبۃ المدینہ کا رسالہ “ درخت لگائیے ثواب کمائیے “ کا مطالعہ فرمائیں۔