Book Name:Hazriye Madinah Or Buzurgo Kay Andaz

داخل نہ ہوں گے۔ ([1])     

2۔   ارشاد فرمایا : اُس ذات کی قسم !جس کے دَسْتِ قُدرت میں میری جان ہے! مدینے میں نہ کوئی گھاٹی ہے نہ کوئی راستہ مگر اُ س پر دوفِرشتے ہیں جو اِس کی حفاظت کررہے ہیں۔ ‘‘([2])امام نَوَویرَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہ فرماتے ہیں : اس روایت میں مدینۂ مُنوَّرَہ کی فَضیلت کا بیان ہے اورتاجدارِ رسالت صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے زمانے میں اس کی حفاظت کی جاتی تھی ، کثرت سے فِرِشتے حفاظت کرتے اور اُنہوں نے تمام گھاٹیوں کو سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی عِزَّت اَفزائی کے لئے گھیرا ہوا ہے۔  ([3])

3۔   والیِٔ مدینہصَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےارشادفرمایا : جو مدینے میں مرسکے وہ وَ ہیں مرے کیونکہ میں مدینے میں مرنے والوں کی شَفاعت کروں گا ۔ ([4])

مَدِیْنَۂ مُنَوَّرَہ کی  خُصُوصِیات

      پیارے پیارے اسلامی بھائیو!جس طرح  مَدِیْنَۂ مُنَوَّرَہ کے فضائل  بے شمار ہیں  ایسے ہی  اس مبارک شہر کو اللہ  پاک نے بے شمار خصوصیات سے نوازا ہے ، مثلًا* رُوئے زمین میں مَدِیْنَۂ مُنَوَّرَہ  کے  علاوہ کسی شہر کے اتنے کثیر نام نہیں ، بعض عُلما نے 100تک نام تحریر فرمائے ہیں ۔ * مَدِیْنَۂ مُنَوَّرَہ کی مَحَبَّت اورہِجرو فُرقت میں دنیاکی سب سے زیادہ زبانوں میں لاتعداد (Uncountable) قصیدے لکھے گئے ، لکھے جارہے ہیں اور لکھے جاتے رہیں گے۔ اِنْ شَآءَ اللہ * اللہ  کریمکے پیارے حبیب ، طبیبوں کے طبیب صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اس کی طرف ہجرت کی اور یہیں قیام پذیر رہے۔ *اللہ  پاک نے اِس کانام طَابَہ(یعنی پاک و صاف اور خوشبو دار جگہ) رکھا۔ *سرکارِ عالی وقار ، مدینے کے


 

 



[1] بُخاری ، کتاب فضائل مدینہ ، / ۶۱۹حدیث ۱۸۸۰

[2] مسلم ، کتاب الحج ، ص         ۵۴۷        ،       حدیث۱۳۷۴

[3] شرح صحیح مسلم للنووی ج۵ جزء ۹ ص۱۴۸

[4] ترمذی  ج۵ ، ص۴۸۳حدیث۳۹۴۳