Book Name:Hazriye Madinah Or Buzurgo Kay Andaz

اس میں سے نفع اٹھاتا رہے گا تو اس (لگانےوالے) کو ثواب ملتا رہے گا۔ ([1])*شجر کاری (یعنی درخت لگانے) کے ذریعے بہت سے معاشی اور معاشرتی فوائد حاصل ہوتے ہیں مثلا درخت لکڑی کے حصول کا ذریعہ ہیں۔ *موجودہ دور میں کاغذ بھی انسانی زندگی کی بنیادی ضرورت کا روپ دھار چکا ہے اگر درخت ختم ہوجائین تو کاغذ سے وابستہ سارے شعبے بھی بند ہوجائیں اس لئے کہ کاغذ کا حصول بھی درختوں کی ہی مرہونِ منت ہے۔

( اعلان : )

درخت لگانے کے بقیہ فضائل اور فوائد تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو  جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں

پڑھے جانے والے6دُرودِ پاک اور2دُعائیں

(1)شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی  مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ

بُزرگوں نے فرمایا : جو شَخْص  ہر شبِ جُمعہ (جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات)اِس دُرُود شریف کو پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے گا مَوْت کے وَقْت سرکارِمدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زِیارت کرے گا اورقَبْر میں داخل ہوتے وَقْت بھی ، یہاں تک کہ وہ دیکھے گا کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ


 

 



[1] مسند امام احمد ، حدیث معاذ بن انس الجھنی ، ۵ / ۳۰۹ ، حدیث : ۱۵۶۱۶۔