Book Name:Hazriye Madinah Or Buzurgo Kay Andaz
ماحول بن گیا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!مَدِیْنَۂ مُنَوَّرَہ کی حاضری کے وقت ہمارے بُزرگانِ دِین کا ایک انداز یہ بھی تھا کہ اس دوران اس مبارک شہر کا خوب ادب فرماتے چنانچہ
حضرتِ امام شافعیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : میں نے مَدِیْنَۂ مُنَوَّرَہ میں حضرتِ امام مالِکرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہکے دروازے پرخُراسان یامصرکےگھوڑے بندھے دیکھےجوآپکو بطورِہدیہ (Gift) پیش کئے گئے تھے ، اِس قَدَر اعلیٰ گھوڑے میں نےکبھی نہ دیکھے تھے۔ میں نے عرض کی : یہ گھوڑے کتنےعمدہ ہیں۔ فرمایا : میں یہ سب آپ کو تحفے میں دیتا ہوں ، میں نےعرض کی : ایک گھوڑااپنے لئےتورکھ لیجئے فرمایا : مجھے اللہسے حیا آتی ہے کہ اُس مبارک زمین کو اپنے گھوڑے کے قدموں تلے رَوندُوں جس میں بی بی آمنہ کےدلبر ، مدینے کےتاجورصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَموجودہیں یعنی آپصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کاروضۂ انور ہے۔ ([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
بارگاہ ِ رسالت میں حاضری کے آداب
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اِس بات میں کوئی شک نہیں کہ مَدِیْنَۂ مُنَوَّرَہ میں رَوْضَۂ رسول کے رُوبَرُو سَلام پیش کرنا بَہُت بڑی سعادت ہے۔ اے کاش! ہماری زِندگی میں بھی وہ مُبارَک لَمحات آئیں مگر یہ بھی یاد رکھئے کہ جِسے اِس دَر کی حاضِری نصیب ہو ، اُس کے لئے ضروری ہے کہ اِس بارگاہ ِ عالی کےآداب کا خاص خیال رکھے ، کیونکہ ذَرا سی بے اِحتِیاطی سَخْت مَحرومی کا سبب بَن سکتی