Book Name:Hazriye Madinah Or Buzurgo Kay Andaz
* اگر اِس مُبارک سَفَر میں کوئی تکلیف پیش آتی تو اُسے اپنے لئے باعثِ سَعادَت سمجھ کر بَرداشت کرتے۔
* اُس دَر سے ملنے والے دَرْد کی دَوا کرنے کے بَجائے اُسے محبوب کی طرف سے مِلنے والا عظیم تحفہ سمجھتے ۔
* مَحبُوب کی بارگاہ بلکہ گلی کُوچوں سے نِسبَت(Relation) رکھنے والی چیزوں کی بھی تعظیم وتکریم کرتے۔
* اُس پاک سر زمین پر پہنچ کر اَدَب کی وجہ سے سُواری پر سُوار ہونے بلکہ چَپّل یا جُوتے پہننے سے بھی گُریز کرتے۔
اے اللہہمیں بھی مدینے پاک کا خوب ادب کرنے کی توفیق عطا فرمااورہم سب کو مُرشدِ کَرِیم کے سَاتھ بار بار مدینے شریف کی بااَدَب حاضری نصیب فرما ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
درخت لگانے کے فضائل اور فوائد :
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! آئیے! امیر اہلسنت مولانا الیاس قادری دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کے ملفوظات پر مشتمل رسالے “ درخت لگائیے ثواب کمائیے “ سے درخت لگانے کے فضائل اور فوائد کے بارے میں چند نکات سنتے ہیں :
*احادیثِ مبارکہ میں پودے لگانے کے فضائل بیان ہوئے ہیں۔ پودے لگانے کے فضائل پر دو فرامین مصطفے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سنئے : (1) جو مسلمان درخت لگائے یا فصل بوئے پھر اس میں سے جو پرندہ یا انسان یا چوپایا کھائے تو وہ اس کی طرف سے صدقہ شمار ہوگا۔ ([1]) (2) جس نے کسی ظلم و زیادتی کے بغیر کوئی گھر بنایا یا ظلم و زیادتی کے بغیر کوئی درخت اگایا ، جب تک اللہ پاک کی مخلوق میں سے کوئی ایک بھی