Book Name:Hazriye Madinah Or Buzurgo Kay Andaz
، رقم : ۱۰۷۵۰) جب نیک بندوں کے تَذکِروں پر رَحمتیں اُترتی ہیں تو جہاںاللہ پاک اور رَسُولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا ذِکْرِ خَیْر ہوگا وہاں رَحمتیں کیوں نہ اُتریں گی اور جہاں چَھما چَھم رَحمتیں بَرَس رہی ہوں وہاں دُعائیں کیوں قَبُول نہ ہوں گی۔
آئیے! تَرغِیْب کے لیے ہَفْتَہ وار اِجْتِماع میں حاضِری کا ایک واقعہ سُنئے اور اِجْتِماع میں پابندی کے ساتھ حاضِرہونے کی نِیَّت کیجئے ، چنانچہ
پاکستان کے ایک اِسلامی بھائی بے فِکْری اور بے باک طبیعت کے مالِک تھے ، گُناہوں اور غَفلتوں کی وادِیوں میں گُم تھے ۔ ٹِفن بجا کر بچّوں والے گیت گانے اور نَقلیں اُتارنے کے مُعامَلے میں خاندان بَھر میں مشہور تھے ۔ شادِی و دِیگر تَقْرِیبات میں مِزَاحِیَہ چُٹکُلے اور فِلمی غَزلیں سُنانا ، گانے گانا ، ناچ دِکھانا اور طرح طرح کےنَخروں سے لوگوں کو ہَنْسَانا ان کا مَحبوبمَشْغَلَہ تھا ، اِسکول کے زمانے میں ایک باعِمامہ اِسلامی بھائی اکثر ان کے بڑے بھائی سے مِلنے آیا کرتے تھے۔ ایک دن بڑے بھائی نے اسلامی بھائی سے ان کا تَعَارُف کروایا تو اسلامی بھائی نے انہیں دعوتِ اِسلامی کے ہَفْتَہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع کی دعوت پیش کی۔ اسلامی بھائی کی دعوت پر وہ سُنَّتوں بھرے اِجتِماع میں جاپہنچے ، انہیں بہت اچّھا لگا ، لہٰذا انہوں نے پابندی سے جانا شُرُوع کردیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ اجتماع میں شرکت کی بَرَکَت سے انہوں نے نمازوں کی پابندی شُروع کردی۔ آہستہ آہستہ عِمامَہ شریف بھی سج گیا ، جس پر گھر کے بعض اَفراد نے سختی کے ساتھ مُخَالَفَت کی ، حتّٰی کہ بسا اَوقات مَعَاذَ اللہ عِمامہ شریف کھینچ کر اُتاردِیا جاتا۔ دَرْس دینے سے روکاجاتا ، زُلْفِیں رکھیں تو گھر والوں نے زَبَرْدَستی کَٹوادیں ، داڑھی ابھی نِکلی نہیں تھی مگر سَجانے کی نِیَّت کر لی تھی۔ اِن تمام آزمائشوں کے باوُجُود دینی ماحول کی کشِش انہیں دعوتِ اِسلامی کے قریب سے قریب تَر کرتی چلی گئی۔ مکتبۃُ المدینہ سے جاری ہو نے والے سُنَّتوں بھرے بَیانات کی کیسٹیں سُننے سے ڈھارَس بندھی اورحَوْصَلَہ مِلتا چلا گیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ !آہستہ آہستہ گھر میں بھی دینی