Book Name:Hazriye Madinah Or Buzurgo Kay Andaz
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!بزرگانِ دین کی اِن حکایات کو سُن کر یہ اندازہ ہوتا ہے کہ اِن کا سفرِ ِمدینہ نیکیوں کا خزینہ اورادب و احترام کا گنجینہ ہوا کرتا ، یہ حضرات حاضریِ مدینہ کے لمحات کو قیمتی(Precious) اوران مبارک فضاؤں میں گزرنے والی ساعتوں کورحمت بھری بنانےکےلئے خوب کوشش فرماتے اے کاش!ہمیں ان مبارک ہستیوں کے صدقے مَدِیْنَۂ مُنَوَّرَہ کی با ادب حاضری نصیب ہوجائے ، مدینے کی پُربہار اور مُعَطّر مُعَطّر فضاؤں کے صدقےہمارے سینے سے کینہ دور ہوجائے ، آنکھوں میں حیا پیداہواور دل حسد ، تکبر اور ریاکاری جیسے باطنی امراض سے شفاء پا جائے۔ اللہ ہمیں مُقدَّس مَقامات کا اَدب واحترام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اٰمِین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک ہمیں بھی مدینے شریف کی بااَدب حاضری نصیب فرمائے۔ جب ہم اپنے ملک سے دوسرے ملک جاتے ہیں خاص طور پر مدینے شریف کی حاضری ہو تو ہمیں سفر میں اور اس ملک میں پہنچنے کے بعد نمازوں کے اوقات اور سمتِ قبلہ معلوم کرنے کی حاجت پیش آتی ہے۔ ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے اور سُنَّتوں کی دُھومیں مَچانے کیلئے کم و بیش107شُعْبہ جات میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچارہی ہے۔ اِنہی میں سے ایک شُعْبہ “ اَوقاتُ الصلوۃ “ بھی ہے۔ تَوْقِیت سے مُراد وہ عِلْم ہے جس کی مدد سے دُنیا کے کسی بھی مقام کے لئے پانچوں