Book Name:Rahmat e Ilahi Ka Mushtaaq Banany Waly Amaal
رحمتِ الٰہی کامستحق بنانے والاایک عمل خوفِ خدا بھی ہے ، خوفِ خدا کی برکت سے گناہوں سے بچناآسان ہوجاتاہے ، خوفِ خدا سے فکرِ آخرت پیدا ہوتی ہے ، خوفِ خدا رکھنے والے کو دو جنّتیں ملیں گی ، خوفِ خدا رکھنے والے کو سبز موتیوں کا محل عطا کیا جائے گا ، خوفِ خدا سے بہنے والا آنسو چہرے کے جس حصے پر بہتا ہےوہ جہنّم پر حرام ہوجاتاہے۔
حضرتِ نَضَربن سعد رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : کسی کی آنکھ سےخوفِ الٰہی سے آنسو بہتے ہیں تو اللہ پاک اس کے چہرے کوجہنّم پر حرام فرما دیتا ہے۔ اگر وہ آنسو اس کے رُخسار (Cheek)پربہہ جائیں تو قیامت کے دن نہ وہ ذلیل ہو گااور نہ اس پر کوئی ظلم ہو گا۔ اور اگر کوئی غمگین شخص اللہ پاک کے خوف سے کچھ لوگوں کے درمیان میں روئے تو اللہ پاک اس کے رونے کے سبب ان لوگوں پر بھی رحم فرماتا ہے۔ آنسو کے علاوہ ہرعمل کا وزن کیا جائے گا اور آنسوؤں کا ایک قطرہ آگ کے سَمندروں کو بجھادیتا ہے۔ (موسوعۃ للامام ابن ابی الدنیا ، کتاب الرقۃ والبکاء ، ۳ / ۱۷۲ ، حدیث۱۴)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمّد
رحمتِ الٰہی کامستحق بنانے والا ایک عمل تلاوتِ قرآن بھی ہے۔ قرآنِ کریم وَحْیِ الٰہی ہے ، یہ اللہ پاک کا قُرب پانے کا ذَریعہ اور ہدایت کا مجموعہ ہے ، یہ قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کی شَفاعت کرےگا ، قیامت کے دن تِلاوت کرنے والوں کو کچھ