Book Name:Rahmat e Ilahi Ka Mushtaaq Banany Waly Amaal
الْقَدْرکے قیام کے برابرہے۔ (ترمذی ، کتاب الصوم ، باب ما جاء فی العمل فی ایام العشر ، ۲ / ۱۹۲ ، حدیث : ۷۵۸)
(4)ارشاد فرمایا : اللہ کریم کے نزدیک حج کے ان دس دنوں سے افضل اور پسندیدہ کوئی دن نہیں لہذا ان دنوں میںسُبْحَانَ اﷲِ ، اَلْحَمْدُ ِﷲ ِ ، لَاۤاِلٰہَ اِلَّا اﷲُ اور اَﷲُ اَکْبَرُ کی کثرت کیا کرو ۔ ایک روایت میں ہے کہ ان دنوں میںسُبْحَانَ اﷲِ ، اَلْحَمْدُ ِﷲِ ، لَاۤاِلٰہَ اِلَّا اﷲُاورذِکرُاللہ کی کثرت کیا کرو اور ان میں سے ایک دن کا روزہ ایک سال کے روزوں کے برابر ہے اور ان دنوں میں عمل کو 700 گُنا بڑھا دیا جاتاہے ۔ ( شعب الایمان ، باب فی الصیام ، فصل تخصیص ایام العشر…الخ ، ۳ / ۳۵۶ ، رقم : ۳۷۵۸)
(5)ارشاد فرمایا : حج کے دس دنوں میں کیا گیا عمل اللہ پاک کوبقیہ دنوں میں کئے جانے والے عمل سے زیادہ محبوب ہے۔ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کیا ، یارسولَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ! کیا راہ ِ خدا میں لڑنا بھی؟ارشاد فرمایا : ہاں! راہِ خدا میں لڑنا بھی ، سوائے اس شخص کے جو اپنی جان ومال کے ساتھ نکلے اور ان دونوں میں سے کچھ بھی واپس نہ لائے ۔ (بخاری ، کتاب العید ین ، باب فضل العمل …الخ ، ۱ / ۳۳۳ ، حدیث : ۹۶۹)
“ اللہ “ کے چار حروف کی نسبت سے قربانی کے فضائل پر مشتمل
چار فرامین مصطفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
{1}قربانی کرنے والے کو قربانی کے جانور کے ہر بال کے بدلے میں ایک نیکی ملتی ہے(تِرمِذی ، ۳ / ۱۶۲حدیث ۱۴۹۸){2} جس نے خوش دلی سے طالبِ ثواب ہو کر