Book Name:Rahmat e Ilahi Ka Mushtaaq Banany Waly Amaal

دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہیے ، اِنْ شَآءَ اللہ دُنیا وآخرت کی ڈھیروں بھلائیاں حاصِل ہوں گی۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں 108سے زائد شُعبہ جات میں نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے میں مصروفِ عمل ہے۔ اِنہی شُعبہ جات میں سے ایکجامعۃ المدینہ “ بھی ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ ملک وبیرونِ ملک 845 (آٹھ سو پینتالیس) جامعات المدینہ قائم ہیں ، جن میں کم و بیش60733 (ساٹھ ہزارسات سو تینتیس) طلبہ وطالبات درسِ نظامی(عالِم کورس)کررہےہیں اب تک کی معلومات کے مطابق تقریباً10856 (دس ہزارآٹھ سوپیسنٹھ) اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں علم کےقیمتی موتیوں سے اپنی جھولیاں بھرکرسندِفراغت بھی پاچکے ہیں۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہ جامعات المدینہ میں طلبۂ کرام کو مفت(Free)تعلیم کے ساتھ ساتھ قیام و طعام  اور ضروری سہولیات(مثلاً کمپیوٹر لیب ، مطالعے کے لیے مناسب جگہ و کتابیں ، طِبّی علاج کے لیے ادویات وغیرہ)بھی بِلا مُعاوَضہ فراہم کی جاتی ہیں۔ آپ بھی اپنا نام خوش نصیبوں میں داخل کروائیے اوراپنے بچوں کو جامعۃُالمدینہ میں داخل کروائیے ، اپنے بھائیوں ، دوستوں ، عزیزوں اور دیگر رشتہ داروں پر انفرادی کوشش کیجئے اور انہیں اپنے بچوں کو جامعۃُ المدینہ میں داخل کروانے کا ذہن دیجئے۔ اس سے جہاں ہر طرف عِلْمِ دین کی روشنی پھیلے گی اور جہالت کے اندھیرےدُور ہوں گے ، وہیں آپ کے لیے بھی صدقۂ جاریہ کاسلسلہ ہو جائے گا ۔  اِنْ شَآءَ اللہ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                    صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

(4)تکبر کے سبب کپڑا گھسیٹنا