Book Name:Rahmat e Ilahi Ka Mushtaaq Banany Waly Amaal

اور ایک گناہ کی نحوست یہ ہوتی ہے کہ بندہ دیگر گناہوں میں پڑ جاتا ہے لہٰذا گناہ خواہ چھوٹا ہو یا بڑا اس سے بچنے ہی میں عافیت ہے ، حضرت  بلال بن سعد رَضِیَ اللہُ عَنْہفرماتے ہیں : گُناہ کے چھوٹا ہو نے کو نہ دیکھو بلکہ یہ دیکھوکہ تم کس کی نافرمانی کررہے ہو۔ (الزواجر عن اقتراف الکبائر ، مقدمة فی تعریف الکبیرة ، خاتمة فی التحذیر۔ ۔ الخ ، ۱ / ۲۷) اگر گُناہ کا اِرادہ  کرتے وَقْت ہماری یہ مدنی سوچ  بن جائے کہ میں جس رَبِّ کریم    کی نافرمانی کررہا ہوں وہ تو مجھے ہر وَقْت ہر حال میں دیکھ رہا ہےتو  اِنْ شَآءَ اللہ   اس طرح کافی حد تک گُناہوں سے چھٹکارا نصیب ہو جائے گا۔ یادرکھئے! سارے ہی گناہ رحمتِ الٰہی سے محرومی کا سبب ہیں ، آئیے!ان میں سے چند گناہوں کے بارے میں سنتے ہیں۔

(2)والدین کی نافرمانی

اللہ پاک کی رَحْمت سے محرومی کا ایک سبب والدین کی نافرمانی کرنا ، انہیں تکلیف پہنچانا ، ان کی خدمت سے محروم رہ کر اپنی بخشش ومغفرت نہ کروانا بھی ہے۔ رحمتِ عالَم ، نُورِمجسَّم صلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا : “ (جبرئیل امین عَلَـــیْہِ السَّلَامنے دعا کی : )جس نےاپنے والدین یا دونوں میں سے کسی ایک کو پایا لیکن ان کے ساتھ اچھا سُلُوک نہ کیا اور جہنم میں داخل ہو گیاتو اللہ پاک اُسے اپنی رحمت سے دُور کرے۔ تومیں نے کہا :  اٰمین۔ ‘‘(المعجم الکبیر ، الحدیث : ۱۲۵۵۱ ، ج۱۲ ، ص۶۶)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                                         صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!(اللہ نے ہمیں)والدین (Parents)