Book Name:Aqal Mand Mubaligh

سِیز (Overseas)میں بھی گونگے بہرے اسلامی بھائیوں تک دعوتِ اسلامی کا پیغام جا پہنچا۔ ([1])  اب دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کو اِسْپَیْشل پَرْسَنْز (Special Persons) کہا جاتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                   صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی چند اعلیٰ صِفَات

پیارے اسلامی بھائیو! امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو اللہ پاک نے بہت ساری خوبیوں سے نوازا ہے ، آپ کو تقویٰ میں دیکھئے ، بے مثال ہیں ، خوفِ خُدا میں دیکھئے ، بےمثال ہیں ، عشقِ مصطفےٰ میں دیکھئے ، بے مثال ہیں ، صبر و استقامت میں دیکھئے ، بےمثال ہیں ، عِبَادت و ریاضت میں دیکھئے ، بےمثال ہیں ، عِلْم میں دیکھئے ، بےمثال ہیں ، عَمَل میں دیکھئے ، بےمثال ہیں ، غرض؛ بہت ساری خوبیاں ہیں جو اللہ پاک نے امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو عطا فرمائی ہیں مگر نیکی کی دعوت کا دینی کام دُنیا بھر میں عام کرنے کے اعتبار سے امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تین صِفَات بہت اَہَم ہیں :

* : اِخْلاص :   امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ الحمد للہ! ہمیشہ رِضائے اِلٰہی کے طلب گار رہتے ہیں ، آپ نے نیکی کی دعوت کا دینی کام بھی کبھی کسی دُنیَوی لالچ سے نہیں کیا بلکہ دعوتِ اسلامی کی ابتداء میں جب امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ دُور دراز علاقوں میں جا کر نیکی کی دعوت عام کرتے تھے ، اس وقت آپ اپنا کھانے کا ٹفن ساتھ رکھتے تھے ، یہاں تک کہ نمک کی ڈبیا اور پانی بھی ساتھ ہوتا تھا تاکہ لوگوں سے سُوال نہ کرنا پڑے۔


 

 



[1]...تذکرہ امیر اہلسنت ، قسط : 1 ، صفحہ : 12۔