Book Name:Aqal Mand Mubaligh
کرتے ہوئے ، ناراض ہونے کے بجائے اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی تھی ، وہ نوجوان میں ہی ہوں۔ میں آپ کے عظیم حُسْنِ اَخْلاق سے بے حد مُتَاَثِّر ہوا اور ایک دِن اجتماع میں آ گیا ، پھر مجھ پر نَظْرِ کرم ہو گئی اور الحمد للہ ! میں گُنَاہوں سے توبہ کر کے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو گیا۔ ([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
اُمَّت کا بہترین آدمی کون ہے...؟
اے عاشقانِ رسول ! نَرْمی سے ، پیار سے ، حکمتِ عملی کے ساتھ ، موقع محل کی مناسبت سے نیکی کی دعوت دینا ، لوگوں کو دِین کی طرف بُلانا بہت بڑی سَعَادت ہے۔ صحابئ رسول حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ سے روایت ہے ، اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : خِیَارُ اُمَّتِیْ مَنْ دَعَا اِلَی اللہِ تَعَالٰی وَ حَبَّبَ عِبَادَہٗ اِلَیْہِ میری اُمّت کا بہترین شخص وہ ہے جو اللہ پاک کی طرف بُلائے اور اللہ پاک کے بندوں کے دِل میں اللہ پاک کی محبت پیدا کرے۔ ([2])
اس حدیثِ پاک میں ہمارے پیارے آقا ، محبوبِ خُدا ، سردارِ انبیا ، جنابِ مُحَمَّد مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اُمَّت کے بہترین شخص کی نشاندہی فرمائی ہے۔ چنانچہ ہمارے آقا ومولیٰ ، مُحَمَّد مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی نگاہِ ناز میں اُمَّت کا بہترین شخص وہ ہے جس میں دو صِفَات ہوں : (1) : وہ لوگوں کو اللہ پاک کی طرف بُلاتا ہو یعنی وہ بندہ لوگوں کو اللہ پاک کے دِین کی طرف بُلاتا ہو ، دُرُست اسلامی عقائد کی طرف بُلاتا ہو ، نماز