Book Name:Aqal Mand Mubaligh
ماڈرن ، جوئے اور شراب کا عادِی تھا ، مَعَاذَ اللہ! گُنَاہوں پر اتنا دلیر تھا کہ کسی طرح باز نہ آتا تھا ، ایک بار میں نے اسے امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا آڈیو بیان دیا۔
اس نے جب یہ بیان چلایا تو امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے الفاظ تاثیر کا تِیْر بن کر اس کے دِل میں پیوست ہونے لگے ، الحمد للہ! امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے بیان کی برکت سے حیرت انگیز طَور پر اس کے دِل میں مدنی انقلاب برپا ہوا اور اُس نے گُنَاہوں سے توبہ کر لی ، داڑھی شریف بھی رکھ لی اور سَر پر عمامے شریف کا تاج بھی سجا لیا۔ ([1])
ایک بار شیخ طریقت امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نیکی کی دعوت کے سلسلے میں فیصل آباد تشریف لائے ، یہاں آپ نے اجتماع میں بیان فرمایا ، اس اجتماع میں ایک قادیانی بھی شریک تھا ، یہ اگرچہ تنقیدی ذِہن سے اجتماع میں آیا تھا مگر امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے پُر اَثَر بیان کا اس پر ایسا اَثر ہوا کہ گھر جا کر ساری رات روتا رہا ، پھر اس نے امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی خدمت میں خط لکھ کر بتایا کہ میں خود بھی قادیانی ہوں اور اب تک 70 مسلمانوں کو گمراہ کر کے قادیانی بنا چُکا ہوں ، اب میں توبہ کر کے مسلمان ہونا چاہتا ہوں ، مجھے کیا کرنا چاہئے؟ شیخ طریقت ، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اسے فوراً جواب لکھا اور تلقین فرمائی! کہ آپ خود بھی فوراً اسلام قبول کیجئے اور جن مسلمانوں کو گمراہ کیا ہے ، انہیں بھی دوبارہ مسلمان کرنے کی کوئی صُورت نکالئے۔ الحمد للہ! امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا جوابی خط ملتے ہی انہوں نے کلمہ پڑھا ، مسلمان ہوئے ، پھر انہوں نے اپنے