Book Name:Aqal Mand Mubaligh
شخص ہے جسے فرشتے عظمت کے ساتھ یاد کرتے ہیں ، چنانچہ حدیثِ پاک میں ہے : جس نے عِلْم سیکھا ، اُس پر عمل کیا اور دوسروں کو سکھایا ، فرشتوں کے ہاں اسے عظیم کہا جاتا ہے۔ حُضُور غوثِ اعظم رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ مزید فرماتے ہیں : یہ اللہ پاک کی مَعْرِفت رکھنے والا ہے ، یہ وہ ہے جسے اللہ پاک نے اپنی آیات (یعنی نشانیوں) کا عالِم بنایا ہے ، اس کے دِل میں نادِر و نایاب عِلْم کے موتی رکھ دئیے گئے ہیں ، یہ پسندیدہ بندہ ہے ، یہ مقبول ہے ، اللہ پاک نے اسے ہدایت عطا فرمائی ، اللہ پاک نے اسے اپنے قُرب میں ترقی عطا فرمائی ، عِلْم کے لئے اس کا سینہ کھول دیا ، اسے نیکی کی دعوت دینے والا ، عذابات سے ڈرانے والا بنایا ، یہ خُود ہدایت پر ہے اور دوسروں کو ہدایت دیتا ہے ، یہ انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کا سچّا نائب ہے۔
حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ اپنے مریدوں ، اپنے چاہنے والوں بلکہ تمام عاشِقانِ رسول کو نصیحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں : تمہیں ایسا شخص ملے تو اسے لازِم پکڑ لو! اس کی مخالفت مت کرو! اس سے نفرت مت کرو! اس سے الگ مت رہو! اس کی بات نہ ماننے سے ، اس کی نصیحت پر عَمَل نہ کرنے سے بچو! کیونکہ انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کا ایسا سچّا نائب جو عِلم پر عمل کرتا اور نیکی کی دعوت کی دُھومیں بھی مچاتا ہے ، اس کی پیری میں سلامتی ہے۔ ([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
12دِینی کاموں میں سے ایک دِینی کام “ تفسیر سننے سنانے کا حلقہ “
پیارےپیارے اسلامی بھائیو!دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں جہاں گناہوں سے بچنے ، نیکیوں کو اپنانے اور شریعت پر عمل کی ترغیب دی جاتی ہے ، وہیں یہ ذہن بھی دیا جاتا ہے کہ ہم