Book Name:Aqal Mand Mubaligh
شَخْص وہ ہوگا جس نے تم میں سے مجھ پر دُنیا میں بکثرت دُرُود شریف پڑھے ہوں گے۔ ([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! آج یومِ دعوتِ اسلامی ہے۔ الحمد للہ!ستمبر 1981عیسوی کو عاشِقَانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کا آغاز ہوا اَور دیکھتے ہی دیکھتے 40 سال کے مختصر عرصے میں اس عَظِیْمُ الشَّان دینی تحریک نے دُنیا بھر میں نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچا دیں۔
اے عاشقانِ رسول ! نیکی کی دعوت دِیْن کا اہم ترین فریضہ ہے ، ہم نے نیکی کی دعوت کیسے دینی ہے؟ قرآنِ کریم کی اس بارے میں تعلیمات کیا ہیں؟ اور بانئ دعوتِ اسلامی شیخِ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا دعوتِ اسلامی بنانے ، چلانے اور دُنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے میں کیا انداز رہا ، اس بارے میں آج کچھ مدنی پھول سننے کی ہم سعادت حاصِل کریں گے۔ اللہ پاک ہمیں قرآن و حدیث کو پڑھنے ، سمجھنے اور اس کے مطابق عَمَل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اور اللہ پاک بانئ دعوتِ اسلامی شیخ طریقت ، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ پر کروڑوں رحمتوں کا نزول فرمائے ، آپ کو آپ کی آل اولاد کو عافیت والی لمبی زِندگی عطا فرمائے کہ آپ نے اس پُر فِتَن دَور میں نیکی کی دعوت کو خُوب عام کیا ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
جب فِلْم دیکھنے کی دعوت دی گئی...
پیارے اسلامی بھائیو! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شروع