Book Name:Aqal Mand Mubaligh
مسلک کا تو امام الیاس قادری تدبیر تیری تام ہے ، الیاس قادری
فکرِ رضا کو کر دیا عالَم پہ آشکار یہ تیرا اُونچا کام ہے الیاس قادری
ہے دعوتِ اسلامی کی دُنیا میں دُھوم دھام مقبول تیرا کام ہے الیاس قادری
تنہا چلا تو ساتھ ترے ہو گیا جہاں میٹھا ترا کلام ہے الیاس قادری
سَر پر عمامہ ماتھے پہ سجدوں کا نُور ہے جو بھی ترا غُلام ہے الیاس قادری
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
شیخِ طریقت امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کمال حکمتِ عملی کا ایک اور پہلو بھی ہے ، وہ یہ کہ کام کر لینا ، کام ہو جانا ، یہ بہت بڑی بات ہے مگراس سے زیادہ اَہَم اور ضروری ہوتا ہے : کام کو دَوَام ملنا ، یعنی کام میں ہمیشگی آئے ، کام چلتا رہے۔ اس کے لئے شیخِ طریقت ، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مجالِسْ کا نِظَام بنایا ، پھر تمام مَجَالِسْ پر مَرْکَزِی مَجْلِسِ شُوریٰ بنائی اور دعوتِ اسلامی کا تمام نِظَام مرکَزِی مَجْلِسِ شُوریٰ کے سپُرد فرما دیا ، اب دعوتِ اسلامی کے تمام دِینی کام مَجْلِسِ شُوریٰ کے تحت چلتے ہیں۔ دعوتِ اسلامی کے دِینی کاموں کے لئے یُوں مَجَالِس کا نظام بنانے میں بہت ساری حکمتیں اور فائدے ہیں ، اُن میں ایک حکمت یہ بھی ہے کہ اَفْراد دُنیا سے چلے بھی جائیں ، تب بھی دعوتِ اسلامی کادِینی کام اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! چلتا رہے گا ، نیکی کی دعوت عام ہوتی رہے گی اور دِین کا پیغام دُنیا بھر میں پہنچتا رہے گا۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!۔
اللہ پاک ہمیں بھی نیکی کی دعوت عام کرنے کی توفیق عطا فرمائے ، کاش! امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا صدقہ نصیب ہو اور ہم عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی