Book Name:Khof-e-Khuda Hasil Karnay Kay Tariqay

داڑھی رکھنا سُنَّتِ مصطفےٰ ہے

فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم : مونچھیں کٹواؤ ، داڑھیاں بڑھاؤ مجوسیوں کی مخالفت کرو!([1])

پیارے اسلامی بھائیو! داڑھی رکھنا سُنَّتِ مصطفےٰ بلکہ سُنّتِ انبیا ہے *ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کی داڑھی مبارک  ہمیشہ ایک مٹھی کی مقدار رہتی تھی *اگرایک مٹھی کی مقدار سے بڑھ جاتی تو کم کروا دیا کرتے *آپ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کی داڑھی مبارک چوڑائی میں ایسی تھی کہ سینہ مُبَارک کو بھر دیتی۔ ([2])

*ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم داڑھی منڈانے اور مونچھیں بڑھانے کو سخت ناپسند فرماتے تھے *بہارِ شریعت میں ہے : داڑھی منڈانا یَا ایک مٹھی سے کم کرنا حرام ہے۔ ([3])


 

 



[1]...مسلم ، کتابُ الطہارت ، باب : خِصَالُ الْفِطْرۃ ، صفحہ : 153 ، حدیث : 257۔

[2]...انوارِ جمالِ مصطفےٰ ، صفحہ : 157 خلاصۃً۔

[3]...بہارِ شریعت ، حصہ : 16 ، جلد : 2 ، صفحہ : 586۔